Bharat Express DD Free Dish

Abu Danish Rehman




Bharat Express News Network


ایمپلائز ڈپازٹ لنکڈ انشورنس اسکیم (EDLI) کے تحت ای پی ایف کے ارکان کو ملازمت کے دوران موت کی صورت میں 2.5 لاکھ سے 7 لاکھ روپے تک کا لائف انشورنس کور ملتا ہے۔اس اسکیم کے لیے آجر ملازم کی تنخواہ کا 0.5 فیصد تعاون کرتا ہے۔ اس کے لیے ملازم کی تنخواہ سے کوئی رقم نہیں کاٹی جاتی۔

چیف جسٹس سوریا کانت، جسٹس جویمالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا کی بنچ نے کہا کہ بہت زیادہ امکان ہے کہ ان شکایات کے پیچھے بلڈر ہوں اور ممکن ہے کہ کچھ ایسے وکلا بھی ہوں، جنہوں نے انہیں اس طرح کی غلط صلاح دی ہو۔عدالت نے واضح الفاظ میں کہا، انہیں سمجھنا ہوگا کہ ہم مضبوط لوگ ہیں۔ ایسی حرکتیں ہمیں پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔ ہمیں دباؤ میں لینے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

ممتا بنرجی نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، انہوں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نہ نام رکھنے دوں گا اور نہ نشان رہنے دوں گا۔ یہ لوگ کون ہیں؟ آج اقتدار میں ہیں، کل نہیں رہیں گے۔انہوں نے بی جے پی پر بہار، چھتیس گڑھ، ہریانہ اور مغربی بنگال میں ووٹ چوری کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ ممتا نے کہا کہ بی جے پی ملک میں جمہوریت، آئین اور تعلیمی نظام کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

نٹھاری قتل معاملے سے متعلق آخری کیس میں بھی سریندر کولی کو سپریم کورٹ سے راحت ملی تھی۔ 11 نومبر 2025 کو عدالت نے اسے اس معاملے میں بری کر دیا تھا۔ اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ کولی کو قصوروار قرار دینے اور سزا سنانے کے لیے ماتحت عدالتوں نے جن شواہد کو بنیاد بنایا تھا، وہ قانونی معیار پر پورے نہیں اترتے۔ عدالت کے مطابق یہ شواہد غیر قانونی،

عدالت نے کہا کہ انتخابی ضابطوں کی ان خلاف ورزیوں کے لیے اجتماعی انتخابی ہرجانہ عائد کیا جائے گا۔ عدالت نے کہا کہ لوگوں نے اپنے طریقوں میں تبدیلی نہیں کی ہے اور گزشتہ انتخابات کے دوران جاری کیے گئے عدالتی احکامات کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔عدالت نے اس واقعے کا بھی ذکر کیا، جس میں انتخابات جیتنے کے بعد ایک طالب علم نے ایک استاد کو تھپڑ مارا تھا۔

امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی 25 سالہ عوامی خدمت کا ذکر اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ 7 اکتوبر کو نریندر مودی کے وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کی حیثیت سے مسلسل 25 سال مکمل ہوں گے۔ ان کے مطابق آزادی کے بعد ملک میں کسی دوسرے سیاست داں کے نام ایسا ریکارڈ نہیں رہا ہے۔امت شاہ نے کہا کہ اس موقع کو بی جے پی اور این ڈی اے ملک بھر میں عوام تک پہنچائیں گے۔

پروفیسر شاہد صدیقی نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اردو سے جوڑنے کے لیے ’جشنِ ریختہ‘ جیسے پروگرام اہم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پورے ملک میں کسی زبان کا ایسا بڑا جشن منعقد نہیں ہوتا، جس میں لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہوں۔ انگریزی بولنے والے نوجوان بھی اردو سے جڑاؤ محسوس کرتے ہیں، کیونکہ یہ زبان دل اور دماغ دونوں کو چھوتی ہے۔

ڈاکٹر شمس اقبال نے اردو صحافیوں سے زبان کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ خبر لکھتے وقت زبان اور بیان کے اعتبار سے غلطیوں سے بچنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹنگ ہو، فیچر ہو یا کوئی اور مواد، زبان کی درستگی اور صحافت کے معیار کو ترجیح دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر اردو صحافت اپنی تاریخی وراثت کے ساتھ ٹیکنالوجی،

اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے شاہد صدیقی نے بتایا کہ وہ اردو اخبارات کے دفاتر اور کتابت کی خوشبو کے درمیان پلے بڑھے ہیں۔ اس کے باوجود انہیں یہ احساس ہوا کہ اگر اردو نے نئی ٹیکنالوجی کو نہیں اپنایا تو وہ پیچھے رہ جائے گی۔ اردو کو کسی بیرونی دشمن سے نہیں بلکہ تبدیلی سے انکار کرنے والی سوچ سے خطرہ ہے۔ اسی دوراندیشی کے تحت پرانے کتابت مراکز کو بند کرکے اردو کمپیوٹر تربیتی مراکز میں تبدیل کیا گیا۔

سری لنکا کی ناقص بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی پاتھم نسانکا رہے، جنہوں نے 21 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔ کپتان چریتھ اسالنکا 31 گیندوں پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاسن نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں،