ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یادگاری مجسمہ سے متعلق مرکزی حکومت نے بڑا اعلان کیا ہے۔
92 سالہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا جمعرات کی رات انتقال ہو گیا۔ طبیعت کی خرابی کے باعث انہیں دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کے انتقال کی خبر سامنے آئی، جس کی وجہ سے ہندوستان اور بیرون ملک سے لے کر سیاست اور تفریحی صنعت تک سبھی سوشل میڈیا کے ذریعے تعزیت کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔ وہ کانگریس کے بزرگ رہنما کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اس دوران سنی دیول، سنجے دت، کپل شرما اور رتیش دیش مکھ جیسے فلمی ستاروں نے بھی سابق وزیر اعظم کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
“India has lost one of its finest leaders today. Dr. Manmohan Singh, the architect of India’s economic reforms and a symbol of integrity and humility, leaves behind a legacy of progress and hope.
His wisdom, dedication, and vision transformed our nation. Rest in peace, Dr.… pic.twitter.com/BsSKsclbeK
— Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) December 26, 2024
سابق وزیر اعظم کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کپل شرما نے لکھا، “ہندوستان آج اپنے ایک بہترین لیڈر سے محروم ہو گیا ہے۔ ہندوستان کی معاشی اصلاحات کے معمار اور ایمانداری اور عاجزی کی علامت ڈاکٹر منموہن سنگھ اپنے پیچھے ترتی ، حکمت عملی اورامید کی میراث اپنے پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ ان ذہانت ، لگن اور وژن نے ہمارے ملک کو بدل دیا ، سکون سے آرام کرو ، ، ڈاکٹر سنگھ
I’m deeply saddened by the passing of Dr. Manmohan Singh, a visionary leader who played a pivotal role in shaping India’s economic liberalization. His wisdom, integrity& contributions to the nation’s growth will always be remembered. My heartfelt condolences. #RIPDrManmohanSingh pic.twitter.com/Y5lybTCmTv
— Sunny Deol (@iamsunnydeol) December 26, 2024
سنی دیول نے اپنے کردار پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔ ان کی ذہانت، دیانت اور قوم کی ترقی میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میری دلی تعزیت۔
Deeply saddened to hear about the demise of our former PM, Shri Manmohan Singh ji. A statesman, economist & a true patriot, he leaves behind a legacy of integrity, wisdom & selfless service to the nation. May his soul rest in peace pic.twitter.com/SIjTRL2OWm
— Genelia Deshmukh (@geneliad) December 26, 2024
خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، اداکارہ جینیلیا دیشمکھ نے لکھا، ‘ہمارے سابق وزیر اعظم جناب منموہن سنگھ جی کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے ملک کے لیے دیانت، علم اور بے لوث خدمت کی میراث چھوڑی ہے۔ ان کی آتما کو شانتی ملے۔’
The passing of Dr. Manmohan Singh ji marks the end of an era. As the architect of India’s economic reforms, his dedication to public service has shaped modern India. My deepest condolences to his family members & admirers. 🙏#OmShanti. 🙏 pic.twitter.com/IgBvumYWYx
— Madhur Bhandarkar (@imbhandarkar) December 26, 2024
منوج باجپئی نے بھی غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘میں ہمارے سابق وزیر اعظم کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ ایک ایسا سیاست داں جس کا ملک کی ترقی کے ہر شعبے میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت۔
فلم پروڈیوسر ہدایت کار مدھور بھنڈارکر نے اسے ایک دور کا خاتمہ قرار دیا۔ لکھا، ”ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کا انتقال ایک دور کا خاتمہ ہے۔ ہندوستان کی معاشی اصلاحات کے معمار کے طور پر، عوامی خدمت کے لیے ان کی لگن نے جدید ہندوستان کو تشکیل دی ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری گہری تعزیت۔ اوم شانتی۔”
A scholar-statesman, an architect of India’s economic reforms, his peerless wisdom and humility has left an indelible mark on the fabric of our nation. Rest in grace and glory Dr. Manmohan Singh ji. Satnaam wahe guru 🙏🏼 #RIPManmohanSinghJi pic.twitter.com/sMJUXdRGaY
— Nimrat Kaur (@NimratOfficial) December 26, 2024
نمرت کور نے لکھا، “ایک دانشور- سیاست داں، ہندوستان کی اقتصادی اصلاحات کے معمار، ان کی دانشمندی اور عاجزی نے ہماری قوم کے تانے بانے پر انمٹ نقوش چھوڑی۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کی آتما کو شانتی ملے۔ ستنام واہ گرو۔”
Deeply saddened to know about the demise of former #PrimeMinister of India #DrManmohanSingh! Having studied him for more than a year for the movie #TheAccidentalPrimeMinister, it felt that I actually spent that much time with him. He was inherently a good man. Personally… pic.twitter.com/y6ekLH5owr
— Anupam Kher (@AnupamPKher) December 27, 2024
انوپم کھیر نے لکھا، ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا! فلم #TheAccidentalPrimeMinister کے لیے ایک سال سے زیادہ مطالعہ کرنے کے بعد، مجھے ایسا لگا جیسے میں نے واقعی ان کے ساتھ کافی وقت گزارا ہے۔ وہ فطرتاً اچھے انسان تھے۔ ذاتی طور پر مکمل طور پر ایماندار، عظیم ماہر اقتصادیات اور انتہائی شاندار انسان تھے۔ کچھ لوگ کہہ سکتے ہیں کہ وہ ہوشیار سیاست داں نہیں تھے ! ان کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت۔ اوم شانتی!
بھارت ایکسپریس