Bharat Express

All India Weather Update: دہلی سمیت 7 ریاستوں میں بارش کے بعد سخت سردی کے لیے رہیں تیار، اتنی ٹھنڈی کہ جم گیا نل کا پانی بھی

کشمیر اور دیگر اونچائی والے علاقوں میں پانی کے پائپ جم گئے ہیں اور ندیوں کا پانی برف میں تبدیل ہونے کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔

آج کرسمس کے دن دہلی میں موسم خوشگوار  بنا ہواہے۔ صبح سویرے کچھ حصوں میں دھند کی ایک پتلی چادر  بھی دکھائی دی۔ ابر آلود آسمان کے باعث سردی بھی زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔ آنے والے دنوں میں دہلی این سی آر میں سخت سردی پڑنے والی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گھنی دھند بھی سائے کی طرح دیکھائی دےگا ۔

دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں سخت سردی پڑ رہی ہے۔ دہلی کے انڈیا گیٹ پر کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ بوندا باندی کی وجہ سے دہلی-این سی آر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گھنی دھند چھائی رہے
سکتی ہے۔

 بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ ایک ویسٹرن ڈسٹربنس شمال مغربی ہندوستان میں سرگرم ہے۔ جس کی وجہ سے 26 دسمبر کی رات ہلکی بارش کا امکان ہے۔ 27 دسمبر کو بھی بارش کا امکان ہے۔ ساتھ ہی تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔ دہلی میں 27 دسمبر تک گھنے دھند کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس ہفتے کم سے کم درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سے 21 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

بارش کے لیے اورنج الرٹ جاری

اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں شدید بارش کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ بارش کی وجہ سے مدھیہ پردیش، پنجاب، جموں و کشمیر اور ہریانہ جیسی ریاستوں میں اگلے سات دنوں میں شدید سردی کی صورتحال مزید خراب ہونے کی امید ہے۔ آئی ایم ڈی نے ہماچل پردیش کے اونا، ہمیر پور، بلاس پور اور منڈی اضلاع میں بارش کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا  گیاہے۔

اگلے چند دنوں کے دوران ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی-این سی آر کے علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کی امیدکی گئی ہے۔ پنجاب ،چندی گڑھ کے کچھ علاقوں میں دھند اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق آج تمل ناڈو میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ کرائیکل میں اور 25 اور 26 دسمبر کو تیز بارش کا امکان ہے۔

کشمیر میں پانی کے پائپ اورندیاں جم گئے

جموں و کشمیر میں بھی شدید سردی جاری ہے۔ کشمیر اور دیگر اونچائی والے علاقوں میں پانی کے پائپ جم گئے ہیں اور ندیوں کا پانی برف میں تبدیل ہونے کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔ وادی کشمیر اور لداخ میں برف باری ہوئی ہے۔ وادی میں درجہ حرارت منفی 24 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، لداخ اور سکم میں تازہ برف باری ہو سکتی ہے۔

یہاں گھنی دھند پڑ رہی ہے

محکمہ موسمیات نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی ریاستوں میں گھنی دھند دیکھا گیا ہے۔ میگھالیہ کے مختلف حصوں میں انتہائی گھنی دھند دیکھا گیا ہے۔ یہاں حد نگاہ 50 میٹر تک رہی۔ میگھالیہ کے باراپانی میں 40 میٹر، بہار کے پورنیا میں 50، راجستھان کے ادے پور میں 93، چورو میں 92، ہماچل پردیش کے بلاس پور میں 100 میٹر حد نگاہ ریکارڈ کی گئی۔