Urdu Conclave 2026

Abu Danish Rehman




Bharat Express News Network


زلزلے کا مرکز چوکو خطے میں بتایا گیا ہے، جو کولمبیا کے غریب اور طویل عرصے سے نظرانداز کیے جانے والے علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ خطہ مسلح گروہوں کی سرگرمیوں سے بھی متاثر رہا ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مزید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔علاقے کا دشوار گزار جغرافیہ بھی ریسکیو ٹیموں کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

اس سے قبل 9 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شہریوں سے ہر گھر ترنگا مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے اور وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کے اجتماعی عزم کو دہرانے کی اپیل کی تھی۔وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ترنگا بھارت کے فخر کی علامت ہے اور ہر شہری کے لیے ملک کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کی مسلسل تحریک کا ذریعہ ہے۔

ویڈیو میں ایک منظر خاص طور پر توجہ حاصل کرتا ہے، جس میں تبو وجے سیتھوپتی کے کردار سے گفتگو کرتی نظر آتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ’’ہمارے انداز میں پہلے گولی چلاتے ہیں اور پھر بات کرتے ہیں۔‘‘ویڈیو کے آخر میں تبو کے کردار کی شناخت سامنے آتی ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان کا نام گوری ہیگڑے ہے اور وہ انکم ٹیکس محکمہ میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعینات ہیں۔تبو کے اس دبنگ انداز نے سوشل میڈیا پر فلم کو لے کر شائقین کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔

پارلیمانی امور کے وزیر نے کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ جب وزیر داخلہ یا حکومت کی جانب سے بیان دیا جائے تو اپوزیشن ہنگامہ کرکے اس میں رکاوٹ نہ ڈالے۔رِجِجو نے کہا، ’’اپوزیشن سے میری صرف یہی درخواست ہے کہ جب بحث اور جواب دیا جارہا ہو تو وہ وزیر داخلہ کے بیان کو پرسکون انداز میں سنیں اور ایوان کی کارروائی میں خلل نہ ڈالیں۔‘‘میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے طلبہ تحریک کے معاملے پر اپوزیشن کو بھی نشانہ بنایا۔

اتوار کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی ملاقات کے دوران مودی نے میرابائی سے ان کے رونے کی وجہ پوچھتے ہوئے کہا، ’’اتنے آنسو ٹپک رہے تھے کہ مجھے لگ رہا تھا جیسے آنسو کے ہر قطرے سے گولڈ میڈل نکل رہا ہو۔‘‘اس پر میرابائی نے بتایا کہ پیرس اولمپکس میں تمغہ نہ جیت پانے کی وجہ سے وہ کافی مایوس ہوئی تھیں اور گزشتہ چار برسوں کے دوران انہوں نے بہت کچھ برداشت کیا ہے۔بھارتی ویٹ لفٹر نے کہا، ’’میں اس دن بہت خوش اور جذباتی تھی۔

لوگوں سے انہیں ہیرو نہ بنانے کی اپیل کرتے ہوئے مہتو نے کہا، ’’میں کوئی بھگوان یا مسیحا نہیں ہوں، میں ایک عام آدمی ہوں۔ میری ذاتی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ لیکن بھوک ہڑتال سے زیادہ تکلیف کانٹے دار تاروں سے ہوتی ہے۔‘‘انہوں نے دعویٰ کیا کہ طلبہ نے بیریکیڈنگ کی تین تہیں عبور کرلی ہیں۔ مہتو نے سوال کیا کہ حکومت افراتفری کیوں چاہتی ہے اور طلبہ کے مطالبات کیوں نہیں مان رہی؟

مختلف مسائل پر اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کردی گئی۔ اس وقت رکن پارلیمنٹ این کے پریم چندرن ایوان کی صدارت کر رہے تھے۔پیر کے روز لوک سبھا میں کئی اہم بل پیش کیے جانے ہیں۔

دراصل 9 اگست کو مغربی بنگال کے ہلیشہر میں مبینہ طور پر پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے ٹی ایم سی کارکن کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے پہنچیں سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مقامی لوگوں نے ممتا بنرجی کی گاڑی کو راستے میں روک دیا۔ گاڑی کے رکنے کے دوران احتجاج جاری رہا۔ مظاہرین نے ممتا بنرجی کی گاڑی پر کیچڑ لگایا، جوتے اور چپل پھینکے اور مبینہ طور پر نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔

وزیر اعظم مودی نے ویٹ لفٹر میرابائی چانو سے ان کے جذباتی لمحات کے بارے میں بات کی۔ مودی نے کہا، ’’تین بار اور اتنے آنسو ٹپک رہے تھے۔ مجھے لگ رہا تھا کہ آنسو کے ہر قطرے سے گولڈ میڈل ٹپک رہا ہے۔‘‘اس پر میرابائی چانو نے بتایا کہ وہ اس وقت بہت خوش اور جذباتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس لیے روئی تھیں کیونکہ وہ اولمپکس میں میڈل نہیں جیت سکی تھیں

یہ مسئلہ صرف کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہا۔ بھارت کے علاوہ برطانیہ، فرانس، برازیل، کینیڈا، میکسیکو، اسپین اور کولمبیا سمیت کئی ممالک سے بھی ایسی شکایات سامنے آئیں۔ مختلف ممالک سے ایک جیسی رپورٹس موصول ہونے سے اشارہ ملا کہ یہ مقامی نیٹ ورک یا کسی مخصوص ڈیوائس کا مسئلہ نہیں تھا، بلکہ واٹس ایپ کے پلیٹ فارم کی سطح پر تکنیکی خرابی ہوسکتی ہے۔