Abu Danish Rehman
Bharat Express News Network
Weather Forecast: دہلی- این سی آر میں شدید سردی کی پیش گوئی، زہریلی ہوا میں سانس لینامشکل،یوپی میں گھنے کہرے کا الرٹ
محکمہ موسمیات نے دہلی کے کئی حصوں میں سرد لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق صفدرجنگ کے مرکزی موسمی اسٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا،
Spain Train Accident: اسپین میں خوفناک ٹرین حادثہ، 21 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
انڈالوسیا کے علاقائی وزیر صحت انتونیو سانز نے بتایا کہ حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 21 سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور 73 زخمی مسافروں کو چھ مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
India participation in Gaza Peace Board: صدر ٹرمپ کی وزیراعظم مودی کو غزہ پیں بورڈ میں شمولیت کی دعوت
امریکہ میں بھارت کے لیے تعینات امریکی سفیر سارجیو گورے نے صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم مودی کو یہ دعوت پہنچائی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا پیغام وزیر اعظم مودی تک پہنچا رہے ہیں اور غزہ پیس بورڈ میں بھارت کی شرکت خطے میں پائیدار امن اور استحکام کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔
In which series will Rohit and Virat play next?: روہت شرما اور وراٹ پر مرکوز ہوں گی شائقین کی نظریں،جانئے ٹیم انڈیا کی اگلی ون ڈے سیریز کب اور کس کے خلاف ہوگی
ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 مقابلے کھیلے جائیں گے، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ اس فارمیٹ میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی کے باعث ٹیم ایک نئے امتزاج کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
PM Modi lays foundation for Kaziranga corridor: وزیر اعظم مودی نے آسام کے کازی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور کا رکھا سنگ بنیاد، دو امرت بھارت ٹرینوں کو دکھائی ہری جھنڈی
وزیراعظم مودی نے کہا کہ شمال مشرقی بھارت کا سب سے بڑا درد ہمیشہ فاصلے کا رہا ہے، فاصلے دلوں کے بھی اورعلاقوں کے بھی۔ دہائیوں تک یہاں کے لوگوں کو محسوس ہوتا رہا کہ ملک کی ترقی کہیں اور ہو رہی ہے اور وہ پیچھے رہ گئے ہیں۔
Indigo Bomb Threat: دہلی سے باگڈوگرا جانے والی انڈیگو فلائٹ میں بم کی اطلاع سے سنسنی،لکھنؤ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
لکھنؤ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے فوراً بعد سیکورٹی ایجنسیاں حرکت میں آ گئیں۔ سی آئی ایس ایف، بم ناکارہ بنانے والا دستہ اور دیگر سیکورٹی ٹیموں نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا اور مکمل تلاشی مہم شروع کر دی۔
Norovirus in China: کورونا کے بعد چین میں نئی وبا کی دستک، 103 بچے نورووائرس سے متاثر، یہ وائرس کیسے پھیلتا ہے؟
نورووائرس کو دنیا بھر میں ایک عام مگر خطرناک وائرس مانا جاتا ہے۔ عالمی سطح پر ہر سال اس کے تقریباً 68 کروڑ 50 لاکھ کیسز سامنے آتے ہیں، جن میں سے تقریباً 20 کروڑ بچے پانچ سال سے کم عمر کے ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں یہ وائرس ہر سال تقریباً دو لاکھ افراد کی جان لیتا ہے،
Tejas Rajdhani Express bomb threat: تیجس راجدھانی میں بم کی افواہ سے خوف وہراس،تین گھنٹے کی تلاشی کے بعد ٹرین دہلی کے لیے روانہ
خبر ملتے ہی جی آر پی، آر پی ایف، مقامی پولیس، بم ناکارہ بنانے والا دستہ اور ڈاگ اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔ مسافروں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے سب سے پہلے ٹرین کو خالی کرایا گیا اور تمام مسافروں کو پلیٹ فارم پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
Delhi Air Pollution: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی سےبرا حال، سانس لینا مشکل، دہلی میں اے کیو آئی 436 سے تجاوز
فضائی آلودگی میں مسلسل اضافے کے سبب ہفتہ کو دہلی اور این سی آر میں ایک بار پھر گریپ-4 کی سخت پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ 21 نومبر 2025 کے احکامات کے تحت لیا گیا ہے اور پورے این سی آر میں فوری طور پر نافذ العمل ہے۔
Tamannaah Bhatia’s item song ‘Aaj Ki Raat’: تمنا بھاٹیاکے آئٹم سانگ “آج کی رات” نے رقم کردی تاریخ، یوٹیوب پر 100 کروڑ ویوز ، اداکارہ نے مداحوں کا ادا کیاشکریہ
اس گانے میں تمنا بھاٹیا کی دلکش ادا اور زبردست ڈانس نے ناظرین کو مسحور کر دیا تھا۔ وقت گزرنے کے باوجود یہ گانا آج بھی لوگوں کی پلے لسٹس میں شامل ہے اور مسلسل سنا جا رہا ہے۔ اب اس مقبول گانے نے یوٹیوب پر ایک بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 100 کروڑ ویوز مکمل کر لیے ہیں۔





