Bharat Express DD Free Dish

Abu Danish Rehman




Bharat Express News Network


سی پی سی بی کے مطابق اے کیو آئی کی درجہ بندی کے تحت 0 سے 50 تک کی سطح کو اچھا، 51 سے 100 تک تسلی بخش، 101 سے 200 تک درمیانہ، 201 سے 300 تک خراب، 301 سے 400 تک بہت خراب اور 401 سے 500 تک سنگین مانا جاتا ہے۔

بھارتی فوج کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے کشتواڑ کا دورہ کیا اور کاؤنٹر ٹیررازم گرڈ اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ فوج کے مطابق آرمی کمانڈر نے زمینی کمانڈروں اور جوانوں سے ملاقات کے دوران ان کی ثابت قدمی، حوصلے اور جاری کوششوں کو سراہا۔

 ٹرمپ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب روس-یوکرین جنگ کو تقریباً چار سال مکمل ہونے کو ہیں اور اس دوران ہزاروں جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو آنے والے دنوں میں مشرقی یورپ کی سیاست میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے باوجود یوزر بڑی تعداد میں نئے فون خرید رہے ہیں۔ کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2025 کے درمیان عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ کا ریونیو 135 بلین ڈالر تک پہنچ گیا، جو کسی ایک سہ ماہی کا اب تک کا سب سے زیادہ ریونیو ہے۔

دہلی اور این سی آر میں سرد لہر کا اثر نمایاں ہے۔ کم از کم درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری سیلسیس کے آس پاس برقرار ہے۔ گھنے کہرے کے باعث سڑک، ریل اور ہوائی ٹریفک متاثر ہو رہی ہے، جب کہ فضائی آلودگی کی سطح بھی بڑھ کر درمیانے سے خراب درجے میں پہنچ گئی ہے۔

اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے کہا کہ ایمبریئر کے ساتھ شراکت داری بھارت میں علاقائی طیاروں کی تیاری کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام محض ایک کاروباری معاہدہ نہیں بلکہ بھارت کی صنعتی حکمت عملی کا ایک اہم ستون ہے،

وزیر اعظم مودی نے زور دیا کہ دفاع اور سیکورٹی تعاون کسی بھی شراکت داری کی بنیاد ہے، جسے یہ معاہدہ رسمی شکل دیتا ہے۔ اس سے کاؤنٹر ٹیررزم، سائبر سیکورٹی اور سائبر تعاون کو مضبوطی ملے گی، جب کہ بھارتی دفاعی کمپنیوں کے لیے کو-پروڈکشن کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق جب کوئی انسان اسٹریس میں ہوتا ہے تو جسم اسے خطرے کی کیفیت سمجھ لیتا ہے۔ اس حالت میں جسم میں کارٹیسول اور ایڈرینالین جیسے اسٹریس ہارمون خارج ہوتے ہیں۔ قلیل مدت کے لیے یہ ہارمون فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ ان سے توجہ اور چوکنا پن بڑھتا ہے، لیکن اگر یہی کیفیت طویل مدت تک برقرار رہے تو یہ ہارمون جسم کے لیے نقصان دہ بن جاتے ہیں۔

نمائش کو معروف کیوریٹرز انعم شکیل اور ابھیپسا اور نے ترتیب دیا، جن کی نگرانی میں پیش کی گئی تخلیقات میں مصوری، مکسڈ میڈیا اور مختلف عصری اسالیب پر مبنی فن پارے شامل تھے۔ نمائش میں پیش کی گئی تخلیقات نے فنکاروں کے تخلیقی وژن، جدید رجحانات اور فکری تنوع کو اجاگر کیا، جس سے ناظرین کو معاصر فن کے مختلف رنگ دیکھنے کا موقع ملا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت۔یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدہ عالمی مجموعی گھریلو پیداوار کے تقریباً 25 فیصد اور عالمی تجارت کے تقریباً ایک تہائی حصے کی نمائندگی کرتا ہے، جو اس کی معاشی اور اسٹریٹجک اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔