Bharat Express DD Free Dish

Arya-Gautham Karthik Starrer ‘Mr. X’: فلم “مسٹر ایکس” کو سینسر بورڈ کی منظوری، یو اے سرٹیفکیٹ جاری،آریا، گوتم کارتک اورمنجو واریر کی اسپائی ایکشن تھرلر

ہدایت کار منو آنند نے بتایا کہ فلم اسی ماہ ریلیز ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے طویل عرصہ گزر گیا ہو، لیکن “مسٹر ایکس” اب دنیا بھر کے سینما گھروں میں آنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے فلم سے وابستہ تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ناظرین کو فلم پسند آئے گی۔

نئی دہلی :اداکار آریا، گوتم کارتک اور منجو واریر کی اسپائی ایکشن تھرلر فلم مسٹر ایکس کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے ریلیز کی منظوری دے دی ہے۔ فلم کو یو اے سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے، جس کے بعد اسے فیملی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔یہ فلم اسی ماہ دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اداکار آریا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا، “ہم آ رہے ہیں۔ یو اے سرٹیفائیڈ، اس اپریل ایک انجان اور سنسنی خیز دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار رہیں، دنیا بھر میں تلاش شروع ہوگی۔”فلم کی پروڈکشن ونیت جین اور ایس لکشمَن کمار نے کی ہے، جب کہ شریک پروڈیوسر اے وینکٹیش ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری منو آنند نے کی ہے، جو اس سے قبل فلم ایف آئی آر کے لیے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔

ہدایت کار منو آنند نے بتایا کہ فلم اسی ماہ ریلیز ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے طویل عرصہ گزر گیا ہو، لیکن “مسٹر ایکس” اب دنیا بھر کے سینما گھروں میں آنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے فلم سے وابستہ تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ناظرین کو فلم پسند آئے گی۔

پروڈیوسر لکشمَن کمار کے مطابق یہ فلم کئی حقیقی واقعات سے متاثر ہے، جن میں ملک پر آنے والے پانچ بڑے خطرات کو دکھایا گیا ہے جنہیں بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے ناکام بنایا۔ فلم میں جاسوسی کی دنیا کو سنسنی خیز انداز میں پیش کیا گیا ہے۔فلم میں مرکزی اداکاروں کے علاوہ سرتھ کمار، انگھا، اتھولیا، رائزا ولسن اور کالی وینکٹ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔فلم کی شوٹنگ بھارت کے مختلف شہروں راجستھان، چنئی اور میسور میں 100 دن سے زیادہ جاری رہی، جبکہ کچھ مناظر آذربائیجان میں بھی فلمائے گئے ہیں۔فلم کی موسیقی شیبو تھامس نے ترتیب دی ہے، سینماٹوگرافی ارول ونسنٹ نے سنبھالی ہے، جب کہ ایڈیٹنگ پرسنّا کی ہے۔ ایکشن مناظر سلوا نے تیار کیے ہیں اور آرٹ ڈائریکشن اندولال کوید نے کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔