Bharat Express DD Free Dish

IPL 2026: گجرات کی شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل کیسے بدلا؟، راجستھان نمبر ون،آئی پی ایل 2026 میں دہلی اور پنجاب بھی سرفہرست دوڑ میں شامل

راجستھان کے ہاتھوں شکست کے بعد گجرات ٹائٹنز کا نیٹ رن ریٹ کافی نیچے گر گیا ہے اور ٹیم دونوں میچ ہار کر ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب ممبئی انڈینز بڑی شکست کے بعد چھٹے مقام پر ہے۔

نئی دہلی :انڈین پریمیئر لیگ 2026 میں ہفتہ کو کھیلے گئے دو اہم مقابلوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔راجستھان رائلز اور دہلی کیپیٹلز نے اپنے اپنے میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں مضبوط پوزیشن حاصل کر لی ہے۔پہلے میچ میں دہلی کیپیٹلز نے ممبئی انڈینز کو 6 وکٹوں سے شکست دی، جب کہ دوسرے میچ میں راجستھان رائلز نے سنسنی خیز مقابلے میں گجرات ٹائٹنز کو 6 رنز سے ہرا دیا۔ گجرات کی اس سیزن میں یہ مسلسل دوسری شکست رہی۔

راجستھان رائلز ٹاپ پر

راجستھان رائلز اپنے دونوں میچ جیت کر 4 پوائنٹس اور +2.233 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ دہلی کیپیٹلز اور پنجاب کنگز کے بھی 4-4 پوائنٹس ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ  کم نیٹ رن ریٹ کے باعث وہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔گزشتہ چیمپئن رائل چیلنجرز بنگلورو بھی اب تک ناقابل شکست ہے۔ ٹیم کے 2 پوائنٹس ہیں اور اس کا نیٹ رن ریٹ +2.907 ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد کو دو میچوں میں ایک کامیابی ملی ہے اور اس کا نیٹ رن ریٹ مثبت ہے، جبکہ ممبئی انڈینز کے بھی 2 پوائنٹس ہیں لیکن ان کا نیٹ رن ریٹ منفی ہے۔

گجرات اور ممبئی کو نقصان

راجستھان کے ہاتھوں شکست کے بعد گجرات ٹائٹنز کا نیٹ رن ریٹ کافی نیچے گر گیا ہے اور ٹیم دونوں میچ ہار کر ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب ممبئی انڈینز بڑی شکست کے بعد چھٹے مقام پر ہے۔

سی ایس کے سب سے نیچے

پانچ بار کی چیمپئن چنئی سپر کنگز پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے موجود ہے اور ٹیم اپنے دونوں میچ ہار چکی ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز بھی دونوں میچ ہارنے کے بعد نویں نمبر پر ہے، جب کہ لکھنؤ سپر جائنٹس ابھی تک جیت حاصل نہیں کر سکی اور آٹھویں پوزیشن پر ہے۔

تازہ پوائنٹس ٹیبل

راجستھان رائلز – 4 پوائنٹس

دہلی کیپیٹلز – 4 پوائنٹس

پنجاب کنگز – 4 پوائنٹس

رائل چیلنجرز بنگلورو – 2 پوائنٹس

سن رائزرز حیدرآباد – 2 پوائنٹس

ممبئی انڈینز – 2 پوائنٹس

گجرات ٹائٹنز – 0 پوائنٹس

لکھنؤ سپر جائنٹس – 0 پوائنٹس

کولکاتا نائٹ رائیڈرز – 0 پوائنٹس

چنئی سپر کنگز – 0 پوائنٹس

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read