Bharat Express DD Free Dish

PM Modi extends Easter greetings: معروف امریکی گلوکارہ میری ملبین نے ایسٹر کی مبارکباد کے لیے پی ایم مودی کا اد کیا شکریہ

وزیراعظم مودی نے ایسٹر کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ “ایسٹر کی نیک تمنائیں۔ یہ مقدس دن امید اور نئی شروعات کا جشن ہے۔ یہ سب کی زندگی میں امن، خوشی اور روشنی لے کر آئے۔ حضرت عیسیٰ مسیح کی تعلیمات ہمیں مہربان بننے اور معاشرے میں اتحاد کو مضبوط کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔”

نئی دہلی :وزیراعظم نریندر مودی کے ایسٹر کے موقع پر دیے گئے مبارکبادی پیغام پر معروف امریکی گلوکارہ میری ملبین نے شکریہ ادا کیا اور ان کی قیادت کی تعریف کی۔میری ملبین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ “اس خوبصورت ایسٹر پیغام کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ۔ ایشور کے پیغامات ہمیں سکھاتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ مسیح کی قربانی، تدفین اور دوبارہ جی اٹھنا ہی نجات اور جنت تک پہنچنے کا راستہ ہے۔ یہ سب اس لیے ہوا تاکہ ہم حقیقی آزادی کو محسوس کر سکیں۔ایسور کے کلام کی سچائی پوری انسانیت کو محبت، امن اور آزادی کی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتی رہے۔ آپ کی بہترین قیادت کے لیے شکریہ، ایشورآپ کو خوش رکھے۔”

وزیراعظم مودی نے ایسٹر کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ “ایسٹر کی نیک تمنائیں۔ یہ مقدس دن امید اور نئی شروعات کا جشن ہے۔ یہ سب کی زندگی میں امن، خوشی اور روشنی لے کر آئے۔ حضرت عیسیٰ مسیح کی تعلیمات ہمیں مہربان بننے اور معاشرے میں اتحاد کو مضبوط کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔”

اس کے علاوہ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار نئی توانائی، ہم آہنگی اور ہمدردی کے جذبے کو مزید مضبوط کرے۔

وہیں صدر دراوپدی مرمو نے بھی ایسٹر کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن حضرت عیسیٰ مسیح کے دوبارہ زندہ ہونے کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں سچائی، محبت، قربانی، رحم اور معافی جیسے اصول اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے عوام سے امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اپیل بھی کی۔

ایسٹر عیسائی برادری کا سب سے اہم تہوار مانا جاتا ہے، جو حضرت عیسیٰ مسیح کے دوبارہ زندہ ہونے کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ روایت کے مطابق رومی حکومت کی جانب سے صلیب پر چڑھائے جانے کے تین دن بعد حضرت عیسیٰ مسیح دوبارہ زندہ ہوئے تھے، جسے گناہ اور موت پر فتح کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

ایسٹر ‘ہولی ویک’ کا آخری اور سب سے اہم دن بھی ہے، جس میں پام سنڈے، مونڈی تھرسڈے اور گڈ فرائیڈے جیسے اہم دن شامل ہوتے ہیں۔ اس تہوار میں ‘ایسٹر ایگز’ بھی خاص اہمیت رکھتے ہیں، جو نئی زندگی اور خالی قبر کی علامت سمجھے جاتے ہیں اور روایتی طور پر سرخ رنگ میں رنگے جاتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read