Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


پاکستان کرکٹ میں ایک بار پھر نیا تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کپتانی چھننے اور سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کے بعد پی سی بی سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی کیٹیگری A بحال کرنے اور کپتانوں کو واضح مدتِ کار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب بے نتیجہ رہا۔ بدھ کو کینبرا میں بارش کے سبب دو مرتبہ کھیل روکنا پڑا۔ اب اس سیریز کا دوسرا میچ 31 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

ہماقریشی کی ویب سیریز مہارانی 4 کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔ اس بار کہانی دہلی کی سیاست اور وزیر اعظم بننے کی جدوجہد پر مرکوز ہے۔ یہ سیریز 7 نومبر سے سونی لِو پر اسٹریم کی جائے گی۔

میانمار سے متعلق انسانی حقوق کی رپورٹ کو  ہندوستان نے متعصب اور فرقہ وارانہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اپریل میں پہلگام حملے نے روہنگیائی پناہ گزینوں کے ساتھ سلوک کو متاثر کیا ہے۔

اترپردیش کے بریلی  میں جے ای منوج یادو نے بتایا کہ نوٹس کے بعد ایک یاد دہانی بھی بھیجی گئی تھی، لیکن غیر قانونی تعمیرات کو نہیں ہٹایا گیا۔

دہلی کی ہوا کو زہریلا بنانے میں اس کا جغرافیہ بھی بڑی حد تک ذمہ دار ہے۔ دہلی کا جغرافیہ آلودگی کو ایک قید خانے کی طرح روک دیتا ہے، جس کی وجہ سے دہلی دنیا کی سب سے زیادہ آلودہ راجدھانی بن جاتی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ایمیزون دنیا بھر میں 30 ہزار ملازمین کی چھٹنی کرنے والی ہے۔ اس کا اثر بھارت جیسے ترقی پذیر ممالک پر بھی پڑے گا۔ بھارت میں کم از کم 1000 افراد کی نوکریاں خطرے میں ہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے گوپال گنج میں انتخابی مہم کے دوران اقلیتوں کی شمولیت، نوجوانوں کے مسائل اور سیاسی حقوق کے حوالے سے زوردار اپیل کی۔

سپریم کورٹ نے گواہوں کو دھمکانے کے معاملے میں ایک اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ تعزیرات ہند قانون کی دفعہ 195 اے کے تحت گواہ کو دھمکانے کا جرم قابلِ دست اندازی پولیس ہے۔

لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات میں ریاست کی 32 نشستوں پر انتخاب لڑ رہی ہے اور اویسی اپنی پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے لیے میدان میں اتر آئے ہیں۔