Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اورحزب اختلاف کے لیڈرراہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کرکے بی جے پی کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا ، کہا بی جے پی الیکشن کمیشن کو ووٹ چوری کے آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر ہونے والی بحث کا جواب وزیر داخلہ امت شاہ دے رہے ہیں۔ لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر دو دن تک بحث جاری رہی۔

سولاپور سے ممبئی آنے والی سدھیشور ایکسپریس میں 5 کروڑ روپے کے سونے کی چوری نے ریلوے کی سکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

جے این یو کے سابق ریسرچ اسکالر عمر خالد کو 13 ستمبر 2020 کو دہلی فسادات میں مبینہ طور پر سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔بہن کی شادی میں شامل ہونے کے لیے عمر خالد نے عبوری کی درخواست دی ہے۔

بھارت نے کٹک میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ کو 101 رنز سے شکست دی۔ ہاردک پانڈیا نے انجری سے واپسی کرتے ہوئے 28 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے باعث افریقی ٹیم صرف 74 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

امریکی ہیومین سوسائٹی کی بین الاقوامی شاخ، گلوبل ہیومین سوسائٹی نے ونتارا وائلڈ لائف کنزرویشن سینٹر کے بانی اننت امبانی کو اینیمل ویلفیئر کے لیے گلوبل ہیومینیٹیرین ایوارڈ سے نوازا۔اننت امبانی اس معزز اعزاز کے سب سے کم عمر اور پہلے ایشیائی شخصیت  ہیں۔

لوک سبھا میں وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ خصوصی بحث کے دوران وزیراعظم نریندر مودی اور ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے درمیان خوشگوار اور ہلکی پھلکی گفتگو کا منظر دیکھنے کو ملا۔

سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمے میں مدھیہ پردیش کے رکن اسمبلی اروند پٹیریا پر لگے الزامات کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دینے کا اشارہ دیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے دو روزہ قصص 2.0 میڈیا ماسٹری بوٹ کیمپ میں امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے مسلمانوں کے وسیع تر سماج  سے براہ راست تعامل اور مکالمے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

8 دسمبر 2021 کو Mi-17 ہیلی کاپٹر کریش میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کے علاوہ شوریہ چکر ایوارڈ یافتہ گروپ کیپٹن ورون  سنگھ بھی شامل تھے۔ ورون سنگھ اس حادثے میں زندہ بچنے والے واحد شخص تھے، لیکن کچھ دنوں بعد علاج کے دوران ان کا بھی انتقال ہو گیا۔