Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


امریکی فیڈ نے شرحِ سود میں کمی کر دی ہے، جس سے لیکویڈیٹی میں اضافہ، قرض لینے کی لاگت میں کمی، سرمایہ کاری اور کھپت میں اضافہ، عالمی منڈیوں میں مضبوطی، ابھرتی ہوئی معیشتوں کو سہارا اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

اسمریتی مندھانہ نے شادی کے ٹوٹنے کے بعد پہلی بار عوام کے سامنے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ذاتی زندگی میں کچھ بھی ہو، ان کے لیے کرکٹ ہی سب سے بڑی تحریک اور محبت ہے۔

ڈی ایم کے اور اس کی اتحادی جماعتوں نے مدراس ہائی کورٹ کے جج جی آر سوامیناتھن کے خلاف مواخذے کی کارروائی کی مانگ کی ہے۔ 120 اراکینِ پارلیمنٹ کے دستخطوں کے ساتھ لوک سبھا اسپیکر کو نوٹس جمع کرایا گیا ہے۔

سپریہ ساہو، جو حکومت تمل ناڈو میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہیں، کو اقوامِ متحدہ کے ماحولیات پروگرام (UNEP) کی جانب سے 2025 کے ’چیمپئنز آف دی ارتھ‘ میں شامل کیے جانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

تروپتی تیروملا دیوستھانم (TTD) ایک بار پھر تنازعات میں گھر گیا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال یہاں کے مشہور مندر شری وینکٹیشور کے لڈّو کی کوالٹی پر سوال اٹھے تھے۔اب اس بار مندر میں پرساد کے طور پر دیے جانے والے دوپٹوں سے متعلق ایک بڑی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں بھارتی کھلاڑیوں کا دب دبہ برقرار ہے۔ روہت شرما ون ڈے میں نمبر ون اور وراٹ کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بولنگ میں ورون چکرورتی سرفہرست ہیں، جبکہ ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ میں ابھیشیک شرما پہلے نمبر پر ہیں۔

پاس ورڈ کو اب محفوظ طریقہ نہیں مانا جاتا ہے  کیونکہ اس سے ہیکنگ اور ڈیٹا لیک ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ پاس کی ایک جدید ٹیکنالوجی ہے جس میں بایومیٹرک اور ڈیوائس سکیورٹی کا استعمال ہوتا ہے۔

دہلی فسادات معاملے میں  گزشتہ 5 برس سے زائد عرصے سے مقید عمر خالد، شرجیل امام  اور دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سنوائی کے بعد ملزمان کی  درخواست ضمانت  پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

پین اور آدھار لنک کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 ہے۔ اسے فوراً مکمل کریں، ورنہ آپ کا پین غیر فعال ہو جائے گا اور بینکنگ اور ٹیکس سے متعلق معاملات میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ 1946 میں سردار پٹیل کو 28 ووٹ ملے تھے اور نہرو کو صرف 2 ووٹ، پھر بھی نہرو وزیراعظم بن گئے۔ یہ ووٹ چوری کی ایک بڑی مثال ہے۔ ہمارے ذریعے کرائی جا رہی ایس آئی آر کی کارروائی سے انتخابات میں شفافیت اور غیر جانب داری آئے گی۔