Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


میکسیکو سٹی میں جنریشن زی کے نوجوانوں نے بدعنوانی، جرائم اور میئر کارلوس منجو کے قتل کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی۔ ان کا الزام ہے کہ حکومت جرائم روکنے میں ناکام رہی ہے۔

ملک میں موسم تیزی سے بدل رہا ہے۔ جنوبی-مغربی بنگال کی خلیج میں کم دباؤ کے بننے کی وجہ سے تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں شدید بارش کی توقع ہے۔ جبکہ شمالی ہند میں درجہ حرارت مسلسل گر رہا ہے۔ دہلی-این سی آر، یو پی اور بہار میں سردی بڑھ گئی ہے اور کئی شہروں میں صبح کے وقت دھند چھا گئی ہے۔

بھارتی ایکویٹی بازاروں کے لیے گزشتہ ہفتہ کافی اچھا رہا ہے اور مضبوط کارکردگی کے باعث بازار کی سرفہرست 10 میں سے آٹھ کمپنیوں کی مارکیٹ کیپ میں 2,05,185.08 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

بی سی سی آئی نے آئی پی ایل 2026 کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس دوران چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کی جانب سے ایک بڑا اعلان سامنے آیا ہے، جس نے پورے کرکٹ حلقے کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی ہے۔

روہنی آچاریہ نے سیاست سے استعفیٰ دینے اور خاندان سے علیحدگی کے بارے میں کہا کہ اب میرا کوئی خاندان نہیں ہے۔ میرے بھائیوں نے مجھے الگ کر دیا ہے۔ وہ ذمہ داری نہیں لینا چاہتے۔ پورا ملک پوچھ رہا ہے کہ پارٹی کیوں ناکام ہوئی۔

آگرہ صدر علاقے میں ایک نوجوان کو خود کو ایم ایل اے بتا کر 18 دن سے ہوٹل میں مفت قیام کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس پر آس پاس کے دکانداروں پر رعب جھاڑ کر مفت میں سامان لینے کا بھی الزام ہے۔

دیوالی کے بعد سےدہلی میں سانس لینا ایک چیلنج بن چکا ہے۔ فضا میں گھلا زہر ہر دن نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ صبح سے شام تک دارالحکومت اسموگ کی چادر میں لپٹا ہوا ہے اور اے کیو آئی شدید ترین سطح تک پہنچ چکا ہے۔ ایسے میں سی پی سی بی کے رکن ڈاکٹر انل گپتا سے جانئے کہ آلودگی پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس انتخاب میں این ڈی اے اتحاد کامیاب ہوا ہے اور مخالف اتحاد کو شکست ہوئی ہے۔ دونوں کے درمیان دس فیصد ووٹوں کا فرق ہے، جو بہت بڑی بات ہے۔ عام ووٹر نے یکطرفہ ووٹ دیا ہے اور یہ بہار کی ترقی کے لیے عوام کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔

دہلی کے مشرقی شاہدرہ میں واقع چندرشیکھر آزاد پارک میں این ایف ایل کی سی ایس آر کے تحت خوبصورت پینٹنگ کی جارہی ہیں۔ روایتی فن سے آراستہ دیواریں نظر آرہی ہیں۔ 60 مقامات پر ایسی دلکش مصوری کی جائے گی۔ یہ شہر کو رنگین بنانے کی ایک منفرد کوشش ہے۔

شادی کے موسم میں سونا چاندی کی خریداری میں اضافہ ہونے والا ہے، لیکن اسی دوران بازار میں دونوں کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی ہے۔ دہلی، لکھنؤ اور اندور کے صرافہ بازار میں 22 اور 24 کیرٹ سونے کے ریٹ نیچے آئے ہیں، جبکہ چاندی بھی کل کے مقابلے میں سستی ہوئی ہے۔