Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


جے پور لٹریچر فیسٹیول میں بھارت کے سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ قصور ثابت ہونے سے پہلے ہر شخص کو ضمانت کا حق ملنا چاہیے۔

منی کرنیکا گھاٹ کے تزئین کاری سے متعلق سوشل میڈیا پر جعلی اور اے آئی سے تیار کی گئی تصاویر و ویڈیوز وائرل کرنے کے معاملے میں وارانسی پولیس نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ اس معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ، آزاد رکن پارلیمنٹ پپو یادو سمیت 8 افراد کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی گمراہ کن اور فرضی مواد سے عوام میں غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں، جسے سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ پوری خبر پڑھیں۔

ملائم سنگھ یادو کے بیٹے پرتیک یادو نے اپنی اہلیہ اپرنا یادو سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپرنا یادو کو ’’خودغرض‘‘ قرار دیتے ہوئے ان پر سنگین الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

این ڈی آر ایف کے 21ویں یومِ تاسیس کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے این ڈی آر ایف کو آفات کے انتظام کا عالمی معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جوانوں کی لگن اور وابستگی خدمت کی اعلیٰ ترین مثال ہے۔

کولکاتا کے تاجر پرتیوش کمار سوریکا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 2672 کروڑ روپے کی بینک دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کیا ہے۔ الزام ہے کہ اس نے زیورات کے کاروبار کے نام پر 25 بینکوں سے قرض حاصل کیا اور اس رقم کو سولر پروجیکٹس میں منتقل کر دیا۔ بیرونِ ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران سکیورٹی ایجنسیوں نے اسے گرفتار کر لیا۔

شمالی ہند میں سردی کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔ دہلی میں اگرچہ کہر میں کمی آئی ہے، لیکن محکمہ موسمیات نے اتر پردیش اور بہار میں آئندہ تین دنوں کے لیے شدید سردی (سرد لہر) اور گھنے کہر ےکا الرٹ جاری کیا ہے۔ دو نئے مغربی ہوائی دباؤ (ویسٹرن ڈسٹربینس) کے باعث پہاڑی علاقوں میں برفباری کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

دو گھنٹے تک درندگی، گردن اور کندھے کے آس پاس ناخنوں کے زخم، سینے اور کندھے کے نیچے خراشیں، نجی حصوں پر چوٹیں اور خون بہنا—یہ تفصیلات پٹنہ میں نیٹ کی طالبہ کے ساتھ پیش آئے عصمت دری کے معاملے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔

چھتیس گڑھ کے راج ناندگاؤں ضلع میں چرچ کی آڑ میں چل رہے مبینہ مذہب تبدیلی کے معاملے کا پردہ فاش ہوا ہے۔ ملزم ڈیوڈ چاکو پر نابالغ بچوں کو رکھنے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

دہلی شراب بدعنوانی معاملے میں اروند کیجریوال کے خلاف الزامات طے کرنے پر سماعت 7 فروری کو ہوگی۔ راؤز ایونیو کورٹ نے سماعت کو مؤخر کر دیا ہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے اور چارج شیٹ وہی پرانی ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے ہفتہ کے روز نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور پنجاب سے متعلق مختلف زیر التواء مسائل کے جلد اور مقررہ وقت پر حل کے لیے بات چیت کی