Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


اڈانی پاور لمیٹڈ ریاست اتر پردیش کے ضلع مرزاپور میں 1600 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگا رہا ہے۔ اس منصوبے کے لیے ریگولیٹری کمیشن نے تھرمل پروجیکٹ کے پاور سپلائی ایگریمنٹ کی منظوری دی ہے، جس کے بعد آڈانی گروپ کے 1500 میگاواٹ کے پلانٹ سے اتر پردیش کو آئندہ 25 سال تک سستی بجلی ملنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

سونا اور چاندی کی قیمتیں (Gold-Silver Rates) مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ پیر کے روز چاندی 3,01,315 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام سونا 1,45,500 روپے کی سطح پر آ گیا۔ جانیے آخر سونا اور چاندی اتنی تیزی سے کیوں مہنگے ہو رہے ہیں؟

بھارت کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 2012 کے لندن اولمپکس میں کانسے  کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کرنے والی سائنا نے اپنے کیریئر میں 7 بڑے ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 18 تمغے حاصل کیے۔

کرناٹک کے شہری حقوق نفاذ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ ڈی جی پی کے۔ رام چندر راؤ کی مبینہ قابلِ اعتراض ویڈیو وائرل ہو ئی تھی۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے انہیں معطل کر دیا۔

پریاگ راج میلہ اتھارٹی نے سوامی اوِمُکتیشورآنند کو خود کو شنکراچاریہ قرار دینے پر نوٹس جاری کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ التوا ہے، اس لیے ایسا دعویٰ عدالتی حکم کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔

امریکی صدر نے ناروے کے وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انہوں نے نوبل امن انعام نہ ملنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے گرین لینڈ پر ’’مکمل کنٹرول‘‘ کا مطالبہ کیا ہے اور نیٹو کے حوالے سے بھی ایک بڑا بیان دیا ہے۔

نوے کی دہائی کے سپر اسٹار گووندہ آج کل اپنی فلموں سے زیادہ ذاتی زندگی اور سیاست کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے اور ان کے خاندان کے خلاف ایک سوچ سمجھ کر سازش کی جا رہی ہے۔

اندور کے سرافہ علاقے میں بھیک مانگنے والا مانگی لال کروڑوں کی جائیداد کا مالک نکلا۔ بھیک مٹاؤ مہم کے دوران انتظامیہ نے اس کے مکان، آٹو اور گاڑی کا انکشاف کیا۔

بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ (BCCL) نے شیئر بازار میں شاندار آغاز کیا۔ این ایس ای پر شیئر 45 روپے اور بی ایس ای پر 45.21 روپے کی سطح پر لسٹ ہوا، جو 23 روپے کے اجرا قیمت سے تقریباً دگنا ہے۔

نیشنل ہائی ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔ یکم اپریل سے ٹول پلازوں پر نقد ادائیگی کا نظام ہمیشہ کے لیے بند ہونے جا رہا ہے۔ اب ٹول ٹیکس کی ادائیگی صرف فاسٹ ٹیگ اور یو پی آئی کے ذریعے ہی کی جا سکے گی۔