Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


گڈ فرائیڈے 2026: وزیر اعظم مودی نے حضرت عیسیٰ مسیح کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جانیے کہ کس طرح حضرت عیسیٰ کے معافی اور رحم و کرم کے پیغامات آج بھی اتنے ہی اہم ہیں، اور ملک بھر میں یہ دن کس طرح منایا جا رہا ہے۔

کولکاتا کے بالی گنج علاقے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری سے ہلچل مچ گئی۔ جانیے کون ہے بِسو جیت پوڈار عرف ’سونا پپّو‘، جس پر فلیٹ کے نام پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد ہیں۔

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اُتکل دیوس کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اڈیشہ اپنی ثقافت، مذہب، فنون اور فنِ تعمیر کی وجہ سے منفرد شناخت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موہن چرن ماجھی کی قیادت میں ریاست مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رہے گی اور عوام کی زندگی میں خوشحالی آئے گی۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے کانگریس پارٹی نے ’سولو‘ حکمتِ عملی اختیار کر لی ہے۔ اتحاد کی سیاست کو نظر انداز کرتے ہوئے پارٹی نے تمام 294 نشستوں پر اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

تعلیم کا حق قانون ہندو اداروں پر بوجھ، وید اور گیتا پڑھانے پر سیکولرزم کی رکاوٹ — آئین کے آرٹیکل 29 اور 30 میں ترمیم کی تجویز۔ راجیہ سبھا کے رکن اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما  نے راجیہ سبھا میں مطالبہ۔

موہن چرن ماجھی نے اُتکل دیوس کے موقع پر نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک تفصیلی پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اڈیشہ کی ترقی، ثقافت اور مستقبل کے لیے مرکزی حکومت کے تعاون کو سراہا۔ریلوے کے لیے 10,600 کروڑ روپے کی منظوری، خواتین کو بااختیار بنانے کی اسکیموں اور بندرگاہی ترقی پر خصوصی زور، ترقی یافتہ اڈیشہ کا عزم دہرایا۔

دہلی میں پریمیم پٹرول XP100 کی قیمت 160 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی، جبکہ ایکسٹرا گرین ڈیزل بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ کمرشل ایل پی جی سلنڈر 196 روپے مہنگا ہو گیا، جبکہ  گھریلو گیس کی قیمتوں میں دو ہفتہ قبل ہی اضافہ کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا ڈبروگڑھ کے ایک چائے کے باغ کا دورہ ہوا۔  یہ دورہ آسام کی چائے صنعت کی ثقافتی اور معاشی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون نے 500 ملین ٹن کارگو ہینڈلنگ کا سنگِ میل عبور کر لیا، گوتم اڈانی نے بھارت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مستقبل میں توسیعی منصوبوں پر زور دیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز اُتکل دیوس کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ  ریاست اڈیشہ ثقافتی اور روحانی عظمت کی’ابدی علامت‘ کے طور پر فخر سے کھڑی ہے۔