Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے بعد کانگریس نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو نشانے پر لیا ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ اس معاہدے میں پاکستان کی ثالثی اس بات کا اشارہ ہے کہ عالمی سفارت کاری میں اس کا کردار بڑھ رہا ہے، جو بھارت کے لیے تشویش کا موضوع ہونا چاہیے۔

دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد دریائے یمنا کے 22 کلومیٹر کے دائرے کو 'او-زون (O-Zone)' قرار دے دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے باعث وزیرآباد، بُراڑی اور جگت پور سمیت دہلی کی 94 غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والے تقریباً 15 لاکھ افراد بلڈوزر کارروائی کے خدشے سے خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔

دہلی کے کچی آبادیوں کے لیے مرکزی حکومت کا ایک بڑا فیصلہ: وزیر داخلہ امت شاہ نے ’دہلی کچی آبادی اور جھگی جھوپڑی بحالی پالیسی 2026‘ کو منظوری دے دی ہے۔ ڈی ڈی اے اور ڈی یو ایس آئی بی کو 45 دنوں کے اندر ٹینڈر فلوٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار جاری ہے، سونے کی قیمتیں مستحکم ہیں جبکہ چاندی کے دام میں نمایاں کمی درج کی گئی ہیں۔

بھارت ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ بار 400 یا اس سے زائد رنز بنانے والی ٹیموں کی فہرست میں مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں پر ٹرمپ کی تعریف کی ہے،  اس کے ساتھ ہی انہوں نے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور بحری کارکنوں کی حفاظت پر زور دیا ہے۔

حیدرآباد میں ایک سڑک کا نام 'ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو' رکھنے کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے فیصلے پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ تلنگانہ جاگرتی کی بانی اور صدر کلواکنتلا کویتا نے اس فیصلے کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔

ایودھیا کے رام مندر میں مبینہ لوٹ کے بڑے گھوٹالے کے بعد اب متھرا سے بھی اسی نوعیت کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔دنیش فلاہاری مہاراج نے دعویٰ کیا ہے کہ شری کرشن جنم بھومی مندر میں عطیات اور چڑھاوے کی رقم میں مبینہ بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، جس کے بعد معاملے پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جی-7 سربراہی اجلاس کے دوران جرمنی کے چانسلر فریڈرش مرز کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو انتہائی مثبت قرار دیا۔ دونوں لیڈروں کے درمیان بھارت اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کو نئی رفتار دینے، اقتصادی تعاون بڑھانے، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، ٹیکنالوجی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔

یوپی کے وزیر اوم پرکاش راج بھر کا دعویٰ، رام گوپال یادو نے ایک فہرست تیار کرکے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو سونپ دی ہے۔ راج بھر کے اس دعوے پر اکھلیش یادو نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ ’’آخر یہ کہانی کب تک چلتی رہے گی؟‘‘