Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


لوک سبھا کے سابق سکریٹری ایس کے شرما نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل ایز، وزیر اعظم اور وزراء کو عہدہ سنبھالنے سے پہلے آئین پر یقین رکھنے کا حلف لینا ہوتا ہے۔ جب تک ایم پی یا ایم ایل اے حلف نہیں اٹھاتا، وہ کسی بھی سرکاری کام میں حصہ نہیں لے سکتا۔

ثانیہ مرزا نے کہا مجھے امید ہے کہ میں مضبوط ایمان اور عاجز دل کے ساتھ ایک بہتر انسان بن کر واپس آؤں گی۔ ثانیہ کی والدہ نسیم مرزا نے لکھا ‘اللہ آپ کا حج قبول کرے اور آپ لوگوں کو اپنے ایمان پر قائم رکھے’، اداکارہ گوہر خان نے بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

امارت شرعیہ سے لے کر بیشتر ریاستی رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے دو دن پہلے ہی بیان اور اپیل جاری کرکے مسلمانوں سے یہ درخواست کی گئی تھی کہ وہ ذوالحج کا چاند دیکھنے کا خاص طور پر اہتمام کریں۔ ساتھ میں چاند نظرآنے کی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کو مطلع کریں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 واں اجلاس میں سلامتی کونسل کے پانچ غیر مستقل ارکان کی نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے، جن میں پاکستان  بھی شامل ہے۔ان نششتوں پر پاکستان کے علاوہ ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ میں مقابلہ تھا۔

ہریانہ کے اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے بھی اس پورے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ٹویٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اخلاقیات کی بات کرنے والوں پر سوال اٹھایا۔ وہ لکھتے ہیں کہ جب خواتین کسانوں کے بارے میں گندی زبان بولی جا رہی تھی تو اخلاقیات کا درس دینے والے کہاں تھے؟

اجے سنگھ نے کہا کہ جب بڑے لیڈر ہماری پارٹی چھوڑ رہے تھے تو اس پر بحث ہونی چاہئے کہ انہیں روکنے کے لئے کیا اقدامات کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ شکست کی وجوہات تلاش کی جائیں۔ اجے سنگھ نے کہا کہ پارٹی کارکنان مدھیہ پردیش میں بڑی شکست سے مایوس ہیں۔

ششی تھرور نے کہا کہ اتحاد اپنے آپ میں کوئی بری چیز نہیں ہے کیونکہ یہ وزیر اعظم اور ان کی پارٹی کو پچھلے دس سالوں کے مقابلے دوسروں کے سامنے زیادہ جوابدہ بنائے گا۔ جس طرز کی حکمرانی ہم نے پچھلے دس سالوں میں دیکھی، جہاں کابینہ سے بھی مشاورت نہیں کی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیویارک میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہوٹل تبدیل کر دیا ہے۔ جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹیم کے ممبران کو نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم سے دور رکھنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

یوپی میٹنگ کے بعد بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بھی ہوگی جس میں پی ایم مودی کو لیڈر منتخب کیا جائے گا۔ یہ میٹنگ پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں ہوگی اور بی جے پی کی حکومت والی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی اس میں شرکت کریں گے۔

اگر نتیش اور نائیڈو دونوں بی جے پی کو چھوڑ دیتے ہیں تو این ڈی اے اکثریت کا ہندسہ عبور نہیں کر پائے گا۔ پھر کیا ہوگا؟ پھر سیاست ہوگی، جو اس ملک کی جمہوریت کو مزید خوبصورت بنا دے گی۔ کیونکہ پھر وہ چھوٹی پارٹیاں کارآمد ہوں گی جو کسی کے ساتھ نہیں ہے۔