Rahmatullah
Bharat Express News Network
Maulana Arshad Madani on Nuh Violence: نوح اور میوات فسادات ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ، ہریانہ حکومت اور پولیس کا کردار مشکوک:مولانا ارشد مدنی
افسوس ہے کہ سیاستداں اور حکمراں طاقتیں مذہبی لبادےکو اوڑھ کرنفرت کی سیاست کررہی ہیں۔اور یہ سب اس لئے ہورہا ہے تاکہ اقتدار پر قابض رہ سکے، یہ رجحان یقینی طور پر انتہائی خطرناک ہے۔ پہلے انتخابات بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مدعوں پر ہوتے تھے لیکن آج مذہب کے نام پر سیاست ہورہی ہے اور اقتدار پر قبضہ جمانے کیلئے مذہب کا ناجائز استعمال کیا جارہا ہے۔
Bulldozer action in Nuh after violence: نوح میں ہورہی ہے یکطرفہ کاروائی، صرف مسلمانوں کےگھر،دوکان کئے جارہے ہیں منہدم:اویسی
سپریم کورٹ نے کہا تھاکہ کوئی بھی بلڈوزر ایکشن لینے سے پہلے حکومت کو قانونی ضابطے کی پیروی کرنی ہوگی۔ عمارت کے مالک کو اپنی بات رکھنے کا موقع دیئے بغیر کوئی کاروائی نہیں ہوسکتی ہے۔ صرف الزام کی بنیاد پر سینکڑوں غریب خاندان کو بے گھر کردیا گیا۔
Amit Shah is to move the Delhi (Amendment) Bill,in Rajya Sabha tomorrow: لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا کی تیاری،کل راجیہ سبھا میں امت شاہ پیش کریں گے دہلی سروس بل
گزشتہ روزلوک سبھا میں اجلاس کے دوران دہلی نیشنل کیپیٹل ٹیریٹری گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس اور اس سے متعلقہ بل پیش کیا گیا تھا ،جس دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کافی بحث وتکرار کا دور دیکھنے کو ملا،لیکن حکمراں جماعت کی اکثریت ہونے کی وجہ سے بل کو منظور کرلیا گیا تھا۔،
Amit Shah shares stage with Ajit Pawar : امت شاہ نے اجیت پوار سے کہا”آپ نے یہاں آنے میں کافی تاخیر کردی‘‘
غریب کام کرنا چاہتا ہے، لیکن سرمایہ نہیں ہے، اس کا جواب کوآپریٹو موومنٹ ہے۔ تعاون کے ذریعے خوشحالی کا مطلب سب سے چھوٹے شخص کو موقع دینا ہے۔ عوام کو اس وزارت سے موقع ملے گا۔ امت شاہ نے مزید کہا، 'ہمیں کوآپریٹو موومنٹ کے لیے شفافیت لانی ہوگی، اور جوابدہی کو طے کرنا ہوگا۔
Train accident in Pakistan: پاکستان کے کراچی میں بڑا ٹرین حادثہ،20 سے زائد افراد ہلاک،100سے زائد زخمی
کراچی سے سرگودھا جانے والی مسافر ٹرین ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے اور نوابشاہ میں سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب اس کی متعدد بوگیاں الٹ گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر حادثے میں 20 مسافر جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
Ram temple will be inaugurated in the third week of January 2024: جنوری 2024 کے تیسرے ہفتے میں رام مندر کا ہوگا افتتاح، ایودھیا مسجد کا ابھی تک نہیں ہے کوئی نام ونشان
مسجد کی تعمیر کے لیے بورڈ کے ذریعے قائم کردہ انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے اس زمین پر ایک مسجد کے ساتھ ساتھ ایک اسپتال، کمیونٹی کچن لائبریری اور ایک تحقیقی ادارہ بنانے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔ لیکن اب فنڈ کی کمی کی شکایت لیکر یہ ٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے اور مسجد کا کوئی نام ونشان نہیں ہے۔
Eknath Shinde On Uddhav Thackeray: ادھوٹھاکرے نے ایکناتھ شندے سے مانگے 50 کروڑ روپئے، مہاراشٹر کے سی ایم کا بڑا انکشاف
دراصل 24 جولائی کو، ادھو ٹھاکرے کی پارٹی نے ممبئی میں ایس بی آئی کی مرکزی شاخ کو ایک خط لکھا، جس میں شیو سینا کے بینک اکاؤنٹ میں موجود 50 کروڑ روپے شیو سینا یو بی ٹی کے نئے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کو کہا گیا۔یہ سب کاروائی تب کی گئی جب الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد شیوسینا پارٹی اور پارٹی کے نشان پر ایکناتھ شندے کا حق ہوگیا۔
High Court summons SP leader Azam Khan: اعظم خان کی مشکلوں میں ہوسکتا ہے اضافہ، ہائیکورٹ نے نوٹس کیا جاری
الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش حکومت کی اپیل پر سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اتر پردیش کی حکومت نے مئی میں 2019 کے نفرت انگیز تقریر کیس میں خان کو بری کرنے کے رام پور عدالت کے حکم کو چیلنج کیا ہے جس کی وجہ سے وہ گزشتہ سال ایم ایل اے کے طور پر نااہل ہوئے تھے۔
Missing Army jawan has been recovered by Kulgam Police :مل گیا پانچ دنوں سے لاپتہ فوج کا جوان،میڈیکل جانچ کے بعد ہوگی پوچھتاچھ
مقامی دیہاتیوں کے مطابق جاوید بچپن سے ہی فطرتاً مدد کرنے والا شخص رہا ہے۔ وہ غریب لوگوں کی مدد کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہتا ہے اور اپنے اغوا سے صرف دو دن پہلے اس نے قریبی گاؤں میں ایک مریض کو خون کا عطیہ دیا تھا۔سال 2014 کے سیلاب کے دوران اس نے اپنے گاؤں کے دیگر نوجوانوں کے ساتھ سیلاب میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لیے انتھک محنت کی تھی ۔





