Rahmatullah
Bharat Express News Network
Lee Anderson suspended over ‘Islamists’ remarks: مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزبیان دینے والے لی اینڈرسن کو معطل کردیا گیا
میئر لندن صادق خان نے شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ لی اینڈرسن کابیان جلتی پرتیل کا کام کرےگا۔صادق خان نے لی اینڈرسن کے بیان کو ’اسلامو فوبک، مسلم مخالف اور نسل پرستانہ‘ قرار دیا اور کہا کہ ’مجھے ڈر ہے کہ رشی سنک اور کابینہ کی طرف سے خاموشی متنازع بیان کےدفاع کے مترادف ہے۔
Starvation stalks Gaza amid aid shortage: غزہ میں دودھ نہ ملنے سے دو ماہ کے بچے کی موت،والدین بھوکے بچے کو گھوڑے کا گوشت کھلانے پر مجبور
غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال میں محمود فتوح نامی 2 ماہ کا بچہ غذائی قلت کے باعث انتقال کر گیا ہے۔وفا نیوز ایجنسی کے مطابق بچے کی موت اس وقت ہوئی جب اس کے لیے دودھ اور بنیادی سامان نہ مل سکا۔
Jama Masjid Shahi Imam Dastar Bandi: جامع مسجد کے نئے شاہی امام کی آج ہوگی تاجپوشی، جانئے کون ہیں نئے شاہی امام
دعوت نامہ میں سید احمد بخاری نے دستار بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس روایت کے مطابق نئے امام کی دستار بندی کی تقریب میں نئے امام کی ذمہ داری باقاعدہ طور پر سر پر امامت کی پگڑی باندھ کر دی جاتی ہے۔ نئے امام سید شعبان بخاری دہلی میں پلے بڑھے اور بخاری خاندان کی میراث کے وارث ہیں۔
Pakistan Elections: عمران خان کی جیت سے امریکہ ناراض، بائیڈن کو دیا گیا بڑا مشورہ، ہوسکتا ہے کوئی اہم فیصلہ
کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستانی جمہوریت کی حمایت میں ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میک کول، رینکنگ ممبر گریگوری میکس اور دیگر ممتاز قانون سازوں کے حالیہ سخت بیانات کو دیکھتے ہوئے ہم بائیڈن انتظامیہ اور کانگریس پر زور دیتے ہیں کہ وہ ووٹوں کی گنتی کی بے ضابطگیوں اور بیلٹ ٹیمپرنگ کے سخت خدشات پر غور کریں۔
Imran Khan’s Massage: عمران خان کا جیل سے ایک اور پیغام جاری،حکومت سازی کیلئے ہورہی ہے بڑی تیاری
ایڈووکیٹ عمیر نیازی نے بتایا بانی پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم نظریے اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، اس الیکشن میں 1970 سے زیادہ لوگ باہر آئے ہیں۔عمیر نیازی نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جن حلقوں میں نتائج تبدیل کیے گئے ان کے امیدوار نکلیں اور پُرامن احتجاج کریں۔
Pakistan Election Results: بلاول بھٹو کی کھل سکتی قسمت، نواز شریف کو لگ سکتا ہے بڑا جھٹکا، آصف زرداری ، سب پر بھاری
پڑوسی ملک پاکستان کے عام انتخابات میں کسی بھی ایک پارٹی کو مکمل اکثریت حاصل نہ ہونے پر جوڑ توڑ اور سودے بازی کا بازار گرم ہے ۔ ہر پارٹی اپنی حکومت بنانے اور اپنے ساتھ کسی دوسرے کو ملا کر وزارت عظمیٰ پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اسی ضمن میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ لگی ہے۔
Split mandate sparks economic stability concerns:عمران خان نے جیل سے کردیا کھیل، اس پارٹی کے گٹھ بندھن کے ساتھ حکومت بنانے کا کیا اعلان
خیبر پختونخوا میں نومنتخب ارکان سے رابطے کی ذمہ داری علی امین گنڈاپور کے حوالے کی گئی جبکہ پنجاب میں نومنتخب ارکان سے رابطوں کی ذمہ داری میاں اسلم اقبال کے سپرد کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت سازی کے لیے ارکان اسمبلی سے رابطوں کی ذمے داری بیرسٹر عمیر نیازی کے سپرد کر دی۔
Imran Khan Gets Bail : جیل میں بند عمران خان کیلئے آئی بڑی خوشخبری
پاکستان کی انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے تناظر میں درج 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے تھے۔سماعت کے موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کردی گئی تھی۔
Indian-Origin Man Assaulted: مظاہر علی کے بعد ایک اور ہندوستانی پر امریکہ میں حملہ، موت واقع،40 دنوں میں 5 انڈین کا قتل
میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ قتل میں ملوث ملزم کا پتہ لگانے میں عوام سے مدد مانگ رہا ہے۔ ایم پی ڈی دستاویزات کے مطابق، حملے کی اطلاع ملنے کے بعد افسران نے فوری ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے حملہ کے بعد متاثرہ شخص کو جان لیوا زخموں کے ساتھ پایا اور اسے علاج کے لیے مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔
Pakistan General Election Results: پاکستان میں انتخابی نتائج پر فوج کا بڑا بیان، کون ہوگا وزیراعظم،کردیا اعلان
پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم، نگران حکومت، الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں اور تمام جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔قوم کے نام پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی عوام کی اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے آزادانہ اور بلا روک ٹوک شرکت جمہوریت کے لیے ان کے عزم کا ثبوت ہے۔





