Bharat Express

Imran Khan’s Massage: عمران خان کا جیل سے ایک اور پیغام جاری،حکومت سازی کیلئے ہورہی ہے بڑی تیاری

ایڈووکیٹ عمیر نیازی نے بتایا بانی پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم نظریے اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، اس الیکشن میں 1970 سے زیادہ لوگ باہر آئے ہیں۔عمیر نیازی نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جن حلقوں میں نتائج تبدیل کیے گئے ان کے امیدوار نکلیں اور پُرامن احتجاج کریں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی سیٹیں ہماری اور ہماری سیٹیں ان کی ہیں، پارٹی جوائن کرنے کا فیصلہ جلد کریں گے اور پنجاب، کے پی اوروفاق میں حکومت بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج جمہوری تاریخ کا بڑااہم دن ہے، آپ کے سامنے کچھ حقائق رکھنے جارہے ہیں، گزشتہ 2 سال سے پی ٹی آئی مشکلات سے گزری ہے۔بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ملک میں 8فروری کو الیکشن کی تاریخ طےہوئی، الیکشن کمیشن نےیقین دہانی کرائی لیول پلیئنگ فیلڈ دیں گے لیکن پی ٹی آئی قیادت کیخلاف بوگس کیسز بنائے گئے، ہم نے تمام مشکلات کے باوجود الیکشن کیلئےجدوجہد جاری رکھی۔

اس بیچ جیل میں بند عمران خان کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ملک کے سب سے بڑے ادارے سے اپیل کی ہے کہ قوم کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔بانی پی ٹی آئی کے وکلا ایڈووکیٹ عمیر نیازی اور سلمان صفدرنے بتایا کہ انہوں نے جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں  نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، مکس اچار کے ساتھ حکومت نہ بنانے دیں، 50 سیٹوں والا کیسے فتح کا اعلان کرسکتا ہے؟بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلا سے ملاقات کے دوران  الیکشن کے نتائج پر قوم کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نو منتخب آزاد اراکین وفاق، صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ عمیر نیازی نے بتایا بانی پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم نظریے اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، اس الیکشن میں 1970 سے زیادہ لوگ باہر آئے ہیں۔عمیر نیازی نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جن حلقوں میں نتائج تبدیل کیے گئے ان کے امیدوار نکلیں اور پُرامن احتجاج کریں، جمہوری عمل میں ووٹ کی عزت ہے، ووٹ چوری ہو گیا تو احتجاج کریں۔بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلا سے ملاقات میں کہا کہ سیاسی عدم استحکام نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کو بند گلی میں نہ لے کر جائیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read