Bharat Express

Pakistan Election

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اتحاد میں بننے والی حکومت میں آزاد ارکان کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی نے اس وقت تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں۔

کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستانی جمہوریت کی حمایت میں ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میک کول، رینکنگ ممبر گریگوری میکس اور دیگر ممتاز قانون سازوں کے حالیہ سخت بیانات کو دیکھتے ہوئے ہم بائیڈن انتظامیہ اور کانگریس پر زور دیتے ہیں کہ وہ ووٹوں کی گنتی کی بے ضابطگیوں اور بیلٹ ٹیمپرنگ کے سخت خدشات پر غور کریں۔

ایڈووکیٹ عمیر نیازی نے بتایا بانی پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم نظریے اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، اس الیکشن میں 1970 سے زیادہ لوگ باہر آئے ہیں۔عمیر نیازی نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جن حلقوں میں نتائج تبدیل کیے گئے ان کے امیدوار نکلیں اور پُرامن احتجاج کریں۔

پڑوسی ملک پاکستان کے عام انتخابات میں کسی بھی ایک پارٹی کو مکمل اکثریت حاصل نہ ہونے پر جوڑ توڑ اور سودے بازی کا بازار گرم ہے ۔ ہر پارٹی اپنی حکومت بنانے اور اپنے ساتھ کسی دوسرے کو ملا کر وزارت عظمیٰ پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اسی ضمن میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ لگی ہے۔

خیبر پختونخوا میں نومنتخب ارکان سے رابطے کی ذمہ داری علی امین گنڈاپور کے حوالے کی گئی جبکہ پنجاب میں نومنتخب ارکان سے رابطوں کی ذمہ داری میاں اسلم اقبال کے سپرد کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت سازی کے لیے ارکان اسمبلی سے رابطوں کی ذمے داری بیرسٹر عمیر نیازی کے سپرد کر دی۔

سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انتخابات میں دھاندلی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'پاکستانی انتخابات میں ہونے والی جوڑ توڑ کو کوئی قبول نہیں کرے گا۔ بین الاقوامی میڈیا میں بھی اس حوالے سے بڑے پیمانے پر رپورٹنگ ہوئی ہے۔ فارم 45 کے اعداد و شمار کے مطابق، ہم قومی اسمبلی کی 170 سے زیادہ نشستیں جیتنے کے راستے پر ہیں۔

پڑوسی ملک  پاکستان میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔صبح سے ہی جو نتائج آرہے ہیں ان میں آزاد امیدوار سبقت حاصل کرتے نظرآرہے ہیں اور یہ آزاد امیدوار عمران خان یا پی ٹی آئی کے حامی امیدوار ہیں جس کی بنیاد پر پی ٹی آئی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرسکتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے  عام انتخابات میں 150 سے زائد نشستوں پر برتری اور وفاق میں حکومت بنانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما بیر سٹرگوہر  نےسوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو 150 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا، اگر ہم کہیں کہ موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟

پشاور کے علاقے صدر، نوتھیہ اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ سکھر، حیدرآباد، جعفرآباد، لکی مروت گوجرانوالہ، ملتان اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہو گئی ہے۔