Bharat Express DD Free Dish

Rahmatullah




Bharat Express News Network


چاند اور سورج کے بعد بھارت ایک بار پھر خلا میں اپنا تسلط قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔ بھارت کا پہلا انسانی خلائی مشن جلد ہی روانہ ہونے والا ہے۔اسرو کے گگن یان مشن کے لیے خلا میں جانے والے چار خلابازوں کے نام سامنے آئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

کیا امریکی خلاباز کا پہلا قدم ہوگا،یا پھر چین اور بھارت کے خلاباز اپنا قدم رکھیں گے۔ ایک طرح سے بھارت چین امریکہ اور روس کے مابین چاند پر انسانوں کی ٹیم بھیجنے کو لیکر ایک طرح کا خاموش مقابلہ چل رہا ہے اور ایسے میں فی الحال جو تصویر صاف ہورہی ہے اس میں امریکہ سبقت حاصل کرسکتا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے سینئر ترین رہنما اور سنبھل سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق کا آج 94 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سب سے سینئر رہنما مانے جانے والے شفیق الرحمن برق کچھ دنوں سے بیمار تھے، ان کی صحت مسلسل خراب تھی۔

ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ایس پی میں بھگدڑ مچ گئی ہے۔ سب لوگ بھاگ رہے ہیں۔ ہمارے 8 امیدوار اور 2 ایس پی امیدوار الیکشن جیت رہے ہیں۔ پی ایم مودی کی قیادت میں راجیہ سبھا میں کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے۔

بنگال میں رام نومی کے موقع پر تشدد کا واقعہ اتر دیناج پور ضلع کے دالکھولا میں 30 مارچ 2023 کو پیش آیا تھا۔ تب پولس نے اتر دالکھولہ کے تاجمول چوک میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے پیش نظر 162 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ بعد ازاں تفتیش کے دوران پکڑے گئے تشدد کے ویڈیو فوٹیج سے کچھ اور ملزمین کی شناخت کی گئی۔

عدالت نے واضح کیا کہ ہاسٹل مینول کے رول 3 کے تحت درخواست گزار کو بھی دیگر معذور طلبہ کی طرح سوشیالوجی میں ماسٹر ڈگری کورس کی تکمیل تک کیمپس میں مفت ہاسٹل رہائش حاصل کرنے کا حق ہے۔ درخواست گزار سنجیو کمار مشرا نے عرضی داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب سے انہوں نے نومبر 2022 میں ایم اے سوشیالوجی میں داخلہ لیا ہے۔

آر ایس ایس کے بیک گراونڈسے آنے والے لیڈر نے کہا تھا، 'کئی کتابوں میں کہا گیا ہے کہ ساورکر محب وطن نہیں تھے، جب کہ اکبر کو عظیم بتایا گیا ہے۔ شیواجی کو 'پہاڑی چوہا' کہا گیا اور اکبر کے سامنے مہارانا پرتاپ کے کردار کو کمتر بتایا گیا۔ ایسی چیزوں کو قبول نہیں کیا جا سکتا اور ان کا جائزہ لیا جائے گا۔اور ان تمام کو بدلا جائے گا۔

دراصل محمد شامی نے ایکس پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ یہ تصویر ہسپتال کی ہے۔ انہوں  نے کیپشن میں لکھا، "میرے اچیلز ٹینڈن پر ابھی ہیل کی کامیاب سرجری ہوئی ہے! اسے ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، لیکن میں جلد ہی اپنے پیروں پر واپس آ جاؤں گا۔'' شامی کی میں گہری چوٹ آئی تھی۔

طالبات نے راہل سے سیاست میں خواتین کی شمولیت سے متعلق سوالات بھی پوچھے۔ اس پر راہل نے کہا، سیاست اور کاروبار میں خواتین کی پوری نمائندگی نہیں ہے۔ اس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو خواتین امیدواروں کو موقع دینے کے بارے میں سوچنا ہو گا۔ راہل نے کہا کہ  ہم نے مقامی سطح پر سیاست میں خواتین کی موجودگی دیکھی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی جامع مسجد، وادی کا سب سے اہم مذہبی مرکز،شب برات پر  خاموش رہا۔جبکہ سابقہ سالوں میں  یہ دعاؤں سے گونجتا تھا۔ لوگ ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوتے تھے ،لیکن اس بار انتظامیہ نے تالے لگا دیے تھے۔ترجمان نے کہا کہ نمازی "انتہائی پریشان اور دل شکستہ تھے۔