Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ عوام کو ایسی تمام سرگرمیوں میں بھرپور تعاون فراہم کرنا چاہیے جو امن کی بحالی اور ترقی کیلئے ہو،بجائے اس کے کہ وہ دہشت گردی کو بڑھاوا دینے میں تعاون کریں۔

سفارتی استثنیٰ ملنے کے بعد روس کے صدر اور روسی حکام جنوبی افریقہ میں گرفتار یا نظر بند نہیں ہو سکیں گے۔  جنوبی افریقہ کی حکومت نے اس سلسلے میں 19 مئی کو ایک حکم جاری کیا تھا اور یہ حکم پیر کو گزٹ میں شائع کیا گیا ہے۔ گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ولادیمرپوتن اور ان کے ساتھیوں کو ڈپلومیٹک امیونٹی ایکٹ کے سیکشن 6(1) کے تحت استثنیٰ دیا گیا ہے۔

پوری بے باکی کے ساتھ انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے اسلامو فوبیاکا استعمال کیا جا رہا ہے، ایسے میں یہ بالکل پریشان کن وقتہے۔ اس قسم کی چیزیں جو خالص، غیر مخفی پروپیگنڈے کو لپیٹ میں لے رہی ہیں اور یہ زمانے کےمزاج  کا عکس ہے۔ مسلمانوں سے نفرت ان دنوں فیشن ہے، یہاں تک کہ پڑھے لکھے لوگوں میں بھی مسلمانوں سے نفرت پیدا ہوگئی ہے۔

مغربی بنگال میں کانگریس مکمل طور پر زیرو ہوگئی ہے چونکہ واحد کانگریس رکن اسمبلی نے بھی آج کانگریس کا ہاتھ چھوڑ دیا ہے ۔ جس کی وجہ سے مغربی بنگال اسمبلی کانگریس پارٹی سے مکمل طور پر پاک ہوگئی ہے ۔ کچھ ماہ قبل ساگردیگھی میں ہوئے ضمنی انتخاب میں کانگریس رکن اسمبلی بائرن بسواس نے بڑی جیت درج کی تھی ۔

گورنمنٹ پبلک اسکول  کول بیلٹ کے ہیڈ ماسٹر رویندر پرساد نے کہا ہے کہ ایک استاد نے لڑکیوں کو رغبت دلانے کیلئے ملالہ یوسف زئی کی تصویر لگانے کا مشورہ دیا تھا جس پر غور کرنے کے بعد میں نے ملالہ یوسف زئی کی تصویر لگانے کی اجازت دی تھی تاکہ لڑکیوں میں تعلیمی بیداری کو فروغ دیا جاسکے۔

کواڈ گروپ ہند بحرالکاہل میں امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہند-بحرالکاہل تجارت، اختراع اور ترقی کا ایک انجن ہے:پی ایم مودی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک ارجن کھڑگے سے ملاقات کے دوران نتیش کمار نے کانگریس سے ملک بھر میں ذات پر مبنی مردم شماری کو سرکار کے سامنے اٹھانے کی بات کہی تاکہ 2024 میں اس کو ایک بڑا مدعا بنایا جاسکے۔ ماہرین کا ماننا ہے اپوزیشن 2024 انتخابات میں ذات پر مبنی مردم شماری کو بڑا مدعا بناسکتی ہے۔

زیادہ تر جماعتوں کا موقف تھا کہ انہیں متحد ہو کر تقریب کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ تاہم اس معاملے پر حتمی فیصلہ بدھ کو کیا جائے گا۔

ہماری بہنوں کی عزت ہمارے لیے جان سے زیادہ قیمتی ہے۔ جب تک ملک کی بیٹیوں کو انصاف نہیں ملتا یہ تحریک اسی طرح جاری رہے گی۔مظاہرین

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک شاندار، عظیم، خوشحال، بہتر اور طاقتور ہندوستان کی تعمیر ہو رہی ہے۔ دنیا کے امیر اور طاقتور ممالک میں ہندوستان کی عزت بڑھی ہے۔