Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


موجودہ انتخابات 29 مئی 2023 کو جنیوا میں 76ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں ہوا ہے۔ یہاں بھارت کا سی اے جی ووٹنگ کے پہلے دور میں ہی بھاری اکثریت کے ساتھ دوبارہ منتخب ہوا۔ گریش مرمو کو 156 میں سے 114 ووٹ ملے۔ تنزانیہ کو 42 ووٹ ملے جب کہ اکثریت کے لیے 79 ووٹ درکار تھے۔

مسلح افواج اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔ اس صورتحال میں خیال یہ ہے کہ ہمیں اپنے دعوؤں کی قانونی حیثیت برقرار رکھنے کے قابل ہونا چاہیے۔ ہمیں ان علاقوں میں گشت کرنے کے قابل ہونا چاہیے جو ہم نے 2020 میں بحران سے پہلے کیا تھا۔ سرحدی مسئلے کو حل کرنا ایک الگ چیز ہے۔

قریب 26ماہرین اقتصادیات کے سروے نے پیش گوئی کی ہے کہ جنوری تا مارچ 2023 میں معیشت کی شرح نمو 5.1 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو گزشتہ سہ ماہی میں 4.4 فیصد سے زیادہ ہے۔ پورے مالی سال کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

مچھلی سے متعلق شعبہ بنیادی طور پر 2.8 کروڑ سے زیادہ ماہی گیروں اور مچھلی پالنے والوں  کو ذریعہ معاش، روزگار اور انٹرپریونرشپ فراہم کرتا ہے، یہ تعداد  ویلیو چین کے ساتھ   لاکھوں میں ہوجاتی ہے۔ یہ شعبہ پچھلے برسوں میں  رفتہ رفتہ  فروغ پاکر ملک کی سماجی، معاشی  ترقی کا ایک اہم ستون بن گیا ہے۔

ایک بارپھر انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سائنسدانوں نے آج (پیر) صبح 10.42 بجے جی ایس ایل وی - ایف 12 سیٹلائٹ (جیو اسٹیشنری سیٹلائٹ لانچ وہیکل) لانچ کیا۔اسرو کی جانب سے لانچ کیا گیا یہ سیٹیلائٹ اور مشن مجموعی طور پر واضح انداز میں کامیاب رہا ہے۔

ہندوستانی فوج نے پیر کو اقوام متحدہ کے امن دستوں کے 75ویں بین الاقوامی دن کی یاد میں، قومی دارالحکومت میں قومی جنگی یادگار پرگلہائے عقیدت چڑھا کر شہید ہونے والے جوانوں کو خراج پیش کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے، وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار ، بحریہ اور فضائیہ، وزارت خارجہ اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے بھی  اس موقع  سے خراج عقیدت پیش کی۔

مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو برطانیہ کے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے وزیر مملکت لارڈ طارق احمد کے ساتھ میٹنگ کی اور آزاد تجارتی معاہدے، ہند-بحرالکاہل اور جی 20 سمیت متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا

مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہوائی اڈوں پر ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ ہے۔ سندھیا نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے پاس ہوائی اڈوں اور میٹرو کے لیے تفصیلی وتوسیعی منصوبے ہیں۔

ہندوستان دبئی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری یعنی ایف ڈی آئی کے لیے ایک اہم ذریعہ ملک کے طور پر ابھرا ہے، جو متحدہ عرب امارات کے سات امیروں میں سے ایک ہے۔حالیہ دنوں جاری کئے گئے ایک رپورٹ سے اس حقیقت کا انکشاف ہوا ہے کہ دبئی میں بھارت کو ایک الگ پہنچان اور حیثیت حاصل ہوگئی ہے

امریکہ کی قیادت میں ہند-بحرالکاہل کے تجارتی مذاکرات میں چودہ ممالک نے سپلائی چین کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا، جو خطے کے لیے صدر جو بائیڈن کے نئے اقدام میں اب تک کی سب سے اہم پیش رفت ہے۔