Rahmatullah
Bharat Express News Network
BRICS Foreign Ministers’ Meet: برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل ایس جئے شنکر کی متعدد ممالک کے رہنماوں کے ساتھ خاص ملاقات
جنوبی افریقہ کےشہر کیپ ٹاون میں منعقد ہونے والے برکس وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل مرکزی وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے سعودی عرب، روس اور جنوبی افریقہ کے وزرائے خارجہ سے خاص ملاقات کی ہے اور باہمی مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
Nepal PM calls on President Murmu & Vice President Dhankhar: صدر ونائب صدر ہند سے نیپال کے وزیراعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ کی ملاقات، کئی امور پر کیا تبادلہ خیال
ہندوستان کے ساتھ ان کی پرانی وابستگی اور ان کے تجربے کے پیش نظر، ہندوستان نیپال کے باہمی تعلقات میں ایک مثبت ایجنڈے کا منتظر ہے تاکہ پرانی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ دورہ ہندوستان کو مزید مضبوط کرے گا۔
Wrestlers Protest Mahapanchayat: پہلوانوں کے مطالبات کو لیکر صدر مرمو سے ملاقات کریں گے کھاپ مہاپنچایت کے رہنما، کل پھر ہوگی مہاپنچایت
کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ یہ بچے پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ انہیں زبردستی لے جایا گیا۔ ان پر الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ ہم نے آج پنچایت میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، لیکن جلد ہی کھاپ کے نمائندے صدر اور حکومت سے ملاقات کریں گے۔
Messi to play last game for PSG : پی ایس جی سے لیونل میسی کا رشتہ ختم،ہفتہ کو کھیلیں گے آخری میچ
لیونل میسی پیرس سینٹ جرمن کے لیے اپنا آخری میچ ہفتہ کو کلرمونٹ کے خلاف کھیلیں گے، کوچ کرسٹوف گالٹیر نے مداحوں سے ارجنٹائن کے فارورڈ کو پارک ڈیس پرنسز میں گرمجوشی سے میسی کو رخصت کرنے کا مطالبہ کے دوران اس چیز کا اعلان کیاہے۔
NCERT drops chapters of Democracy…دسویں جماعت کے بچوں کو نہیں دی جائے گی ”جمہوریت” کی تعلیم، این سی ای آرٹی نے نصابی کتاب سے باب کو ہٹایا
این سی ای آرٹی کی طرف سے جاری کردہ نئی کتابوں سے کچھ ابواب کو ہٹانے کے بارے میں معلومات ملی ہیں۔ اس میں متواتر جدول کا ایک باب بھی ہے جس کو انگریزی میں پیریڈک ٹیبل کہا جاتا ہے۔سائنس کی کتاب سے ماحولیاتی پائیداری(انوائرنمنٹل سسٹینبلیٹی) اور توانائی کے ذرائع (سورس آف انرجی) کے علاوہ دسویں جماعت کی کتابوں سے جمہوریت کا باب بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
Australia’s Deakin University to start courses at India campus: آسٹریلیا کے ڈیکن یونیورسٹی کے انڈین کیمپس کا جلد ہوگا آغاز،پہلا بیچ جولائی 2024 کے بعدشروع کرنے کی تیاری
یونیورسٹی فی کورس 50-60 طلباء کے ساتھ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور آہستہ آہستہ اسے بڑھا کر تقریباً 100 تک لے جائیں گے۔ جب کہ ٹیوشن فیس کو ابھی حتمی شکل دینا باقی ہے، یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں ڈیکن اپنے کیمپس میں جو فیس لیتا ہے اس کا نصف یہاں انڈیا میں رکھا جائے گا۔
PM Modi and Nepal PM Dahal’s joint press meet: بھارت اور نیپال کے مابین سات معاہدوں کا ہوا تبادلہ، نیپال کے پی ایم نے سرحدی تنازعے کو حل کرنے کی اپیل کی
ہندوستان اور نیپال کے درمیان آج طویل مدتی بجلی کی تجارت کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سے ہمارے ممالک کے پاور سیکٹر کو تقویت ملے گی۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان مذہبی اور ثقافتی رشتے بہت پرانے اور مضبوط ہیں۔ اس کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ رامائن سرکٹ سے متعلق پروجیکٹوں میں تیزی لائی جائے۔
US is excited about the Indian leader’s visit: پورا امریکہ وزیراعظم نریندمودی کے سرکاری دورے کیلئے پرجوش ہے:یو ایس آئی بی سی صدر
دونوں حکومتیں اپنے دفاعی اور ٹیکنالوجی کے تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ دونوں حکومتیں کیا بندوبست کر سکتی ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ وہ بہت محنت کر رہےہیں۔ وہ اس بات کو یقینی بنانے میں گہری سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
UK India Business Council: یوکے انڈیا بزنس کونسل دفاعی شعبے میں بڑا موقع دیکھ رہی ہے،کاروباری لحاظ سے سینٹر بن رہا ہے ہندوستان:رچرڈ میکلم
برطانیہ کے کاروباری اداروں کی طرف سے دفاع، جدید مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل خدمات اور تعلیم میں کافی دلچسپی ہے۔ روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور گرین ٹکنالوجی جیسے تعاون کے شعبے بھی ہیں، نیز ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر جہاں ہندوستان ایک علمبردار ہے۔ ان تمام شعبوں میں برطانوی کاروباری ادارے بخوبی دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔
India’s GDP grows: بھارت کی جی ڈی پی میں آئی بہتری،عالمی اسٹاک مارکیٹ میں بھی پانچویں پوزیشن پر کیا قبضہ
ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 2022-23 میں 7.2 فیصد رہی ہے۔ تازہ ترین جاری کردہ اعداد و شمار میں اس عرصے کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو 7.2 فیصد بتائی گئی ہے۔ جبکہ 2021-22 میں یہ تخمینہ 9.1 فیصد تھا۔ مرکزی وزارت شماریات نے اس سلسلے میں اعداد و شمار جاری کئے ہیں ۔