Rahmatullah
Bharat Express News Network
Congratulations, ISRO, You are indeed the pride of the nation: اسرو کو مبارکباد دیتے ہوئے گوتم اڈانی نے کہا ”یہ ہندوستان کا وقت‘‘ ہے
دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے والے مشہورصنعت کار گوتم اڈانی نے بھی مشن چندریان3 کی کامیاب لینڈنگ پر اسرو کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اسرو آپ حقیقت میں ملک کیلئے باعث فخر ہیں ۔ کسی ملک کی خلائی مہم کو انجام دینے کی طاقت ،اس کی خود اعتمادی کو ظاہرکرتی ہے۔
Vikram lander successfully lands on Moon: مشن چندریان-3 کی کامیابی پر پی ایم مودی نے جنہیں بھلا دیا،کانگریس نے انہیں کیا یاد،اسرو کو پیش کی مبارکباد
مشن چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد پورے ملک میں جوش و جنون اور جشن کا سماں ہے۔ کامیاب لینڈنگ پر پورا ملک اسرو اور اس کے سائندانوں کو مبارکباد پیش کررہا ہے۔ پی ایم مودی نےخصوصی خطاب میں اسرو کی خدمات کو یاد کیا ،اسرو کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
Prime Minister’s remarks at the BRICS Business Forum Leaders’ Dialogue: ہندوستان تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت والا ملک ہے، گزشتہ 9 برسوں میں لوگوں کی آمدنی 3 گُنا بڑھی ہے:پی ایم مودی
وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال کے بجٹ میں انفراسٹرکچر کیلئے 120 بلین ڈالر کی تجویز رکھی ہے۔اس انویسمنٹ کے ذریعے ہم مستقبل کے مضبوط بھارت کی بنیاد رکھ رہے ہیں ۔ریل ،روڈ ، موٹر وے،ا یئرویز ہر سیکٹر میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔آج بھارت میں دس ہزار فی کلو میٹر کی رفتار سے نئی شاہراہیں بن رہی ہیں۔
Beating an atheist who desecrates the Quran: سویڈن میں قرآنِ مقدس کی بے حرمتی کرنے والے ملحد کی ہوئی جم کر پٹائی ،ویڈیو وائرل
یاد رہے کہ سویڈن کی سکیورٹی سروس نے جولائی کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ سٹاک ہوم میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے حالیہ واقعات نے ملک کی سلامتی پر منفی اثر ڈالا ہے۔ سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے یہ بھی کہا کہ ملک کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے اپنے سب سے سنگین سیکورٹی مسئلے کا سامنا ہے۔
ISRO may postpone soft landing on Moon: چندریان-3 کی لینڈنگ کو 27 اگست تک ملتوی کرسکتا ہے اسرو، جانئے کیا ہے بنیادی وجہ
اگر لینڈر ماڈیول کے صحت کے پیرامیٹرز "غیر معمولی" پائے جاتے ہیں توخلائی ایجنسی اس صورت میں ٹچ ڈاؤن کو 27 اگست تک ملتوی کر سکتی ہے۔اسرو نے کل شام 06.04 بجے چندریان-3 خلائی جہاز کی سافٹ لینڈنگ کا منصوبہ بنایا ہے۔ایسے میں سب کچھ ٹھیک رہا تو کل یہ لینڈنگ کا عمل مکمل ہوجائے گا۔
Indian diaspora welcomes PM Modi: برکس اجلاس میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ پہنچے پی ایم مودی،کیا چین کے صدر سے کریں گے ملاقات؟ جانئے جواب
وزیر اعظم نریندر مودی 15ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے منگل (22 اگست) کی شام تقریباً 5.15 بجے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ پہنچے۔ اس دوران ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پی ایم مودی صدر سیرل رامافوسا کی دعوت پر یہاں پہنچے ہیں اور 22 سے 24 اگست تک قیام کریں گے۔
Thaksin Shinawatra arrested, jailed: تھائی لینڈ پہنچتے ہی سابق وزیراعظم کو کرلیا گیاگرفتار،جانئے کیا ہے پورا معاملہ
تھائی لینڈ 2006 کی بغاوت کے بعد سے سیاسی انتشار کا شکار ہے، تھاکسن کے حامی اور اسٹیبلشمنٹ کے حریف حامی انتخابات اور بغاوتوں کے چکر کے درمیان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ملک کے نامور تاجر سے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد وزیر اعظم کے اعلیٰ ترین عہدے تک پہنچے والے شناوترا کو دیکھنے کے لیے سینکڑوں لوگ بنکاک ہوائی اڈے پر موجود تھے۔
Special Namaz in Lucknow for the successful landing of Chandrayaan-3: چندریان3 کی کامیابی کیلئے لکھنو میں خصوصی نماز اور اجتماعی دعا کا اہتمام
واضح رہے کہ ہندوستانی چاند مشن چندریان-3 بدھ کو چاند پر اترنے کے لیے تیار ہے۔ چاند مشن، چندریان 3 کامیابی کے ساتھ اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے اور چندریان لینڈر ماڈیول ( ایل ایم) 23 اگست کی شام 6.04 بجے چاند کے جنوبی قطبی علاقے پر اترے گا۔اب تک، مشن بالکل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
More than 200 former Afghan officials and security forces killed: طالبان نے سابق حکومتی اہلکاروں اور سکیورٹی فورسزکو نہیں کیا معاف،یواین کی رپورٹ میں بڑا انکشاف
اقوام متحدہ نے 424 سے زائد سابق حکومتی اہلکاروں اور افغان سکیورٹی فورسز کے ارکان کی من مانی گرفتاریوں اور حراستوں کی دستاویز پیش کی ہے جبکہ رپورٹ میں تشدد اور ناروا سلوک کے 144 سے زائد واقعات کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حالانکہ طالبان نے ابتدائی طور پر سابق حکومت اور بین الاقوامی افواج سے منسلک افراد کے لیے عام معافی کا وعدہ کیا تھا۔
PKR falls to record low: پاکستانی کرنسی میں تاریخی گراوٹ ریکارڈ،کیئر ٹیکر حکومت کے چیلنجز میں اضافہ
پاکستانی گرین بیک کرنسی دوپہر ایک بجے کے قریب انٹربینک مارکیٹ میں 298.65 پاکستانی روپئے کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہو رہی تھی، تاہم اب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 پاکستانی روپئے کا ہو گیا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مقامی کرنسی (روپیہ) کل 297.13 پاکستانی روپئے پر بند ہوئی تھی۔