مشن چندریان3 کی کامیابی کیلئے ہر کوئی دعا گو ہے۔ پورا ملک اس تاریخی کامیابی کا گواہ بننے کیلئے بیتاب ہے۔ ہر کوئی چندریان تھری کی کامیاب لینڈنگ کو براہ راست دیکھنے کو منتظر ہے۔ پورے ملک میں چندریان کو لیکر ایک عجیب قسم کا جوش وجذبہ اور جنون دیکھنے کو مل رہا ہے ،اور اسی جوش وجذبے کا نتیجہ ہے کہ ملک کے ہر سمت میں آج چندریان کی کامیاب لینڈنگ کیلئے خصوصی عبادات ،پوجا پاٹھ اور دعاوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ کل شام چھ بج کر چار منٹ پر چندریا3 کے لینڈنگ کا وقت بتایا جارہا ہے، اسرو ہر لمحے کو باریکی سے دیکھ رہا ہے اور اسرو کی اس تاریخی پہل کی کامیابی کیلئے ہر زبان پر دعا ہے۔
Chandrayaan-3 Mission:
The mission is on schedule.
Systems are undergoing regular checks.
Smooth sailing is continuing.The Mission Operations Complex (MOX) is buzzed with energy & excitement!
The live telecast of the landing operations at MOX/ISTRAC begins at 17:20 Hrs. IST… pic.twitter.com/Ucfg9HAvrY
— ISRO (@isro) August 22, 2023
خصوصی پوجا پاٹھ اور عبادت کے سلسلے میں ایک تصویر اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو کے اسلامک سینٹر آف انڈیا سے آئی ہے جہاں چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کیلئے باضابطہ طور پر خصوصی نماز ادا کی گئی ہے۔مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل کے صدر،امام عیدگاہ لکھنو مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی امامت میں خصوصی نماز ادا کی گئی ،ا س کے بعد چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ خصوصی نماز میں نہ صرف اسلامک سینٹر کے طلبا بلکہ آس پاس کے لوگوں کی اچھی تعداد نے شرکت کی اور چندریان کی کامیابی کیلئے اجتماعی دعا میں حصہ لیا ۔ اس دوران مولانا خالد رشید نے کہا کہ چندریان 3 کی کامیابی پورے ملک کی کامیابی ہوگی اور اس کی وجہ سے ہر ہندوستانی کو فخر کا موقع ملے گا۔ اس چندریان کی کامیابی سے ہندوستان نہ صرف خلا میں نئی تاریخ رقم کرے گا بلکہ چاند پر ریسر چ کے معاملے میں بھی اہم پیش رفت ہوگی ۔ اس کیلئے اسرو کی ٹیم نے جو کام کیا ہے،اس کا مثبت اس بار برآمد ہو،ہم سب کی یہی دعا ہے اور اسی کامیابی کیلئے ہم نے خصوصی نماز ادا کی ہے اور دعا کی ہے ۔
#WATCH | Lucknow Eidgah Imam scholar Khalid Rasheed Firangi Mahali says, “Children offered namaz at Islamic Center madrasa and prayed for the successful landing of Chandrayaan-3…They also study science here so they have a lot of curiosity regarding this. I extend my heartiest… https://t.co/Bo9pG1psFL pic.twitter.com/xRZj0UcjKc
— ANI (@ANI) August 22, 2023
واضح رہے کہ ہندوستانی چاند مشن چندریان-3 بدھ کو چاند پر اترنے کے لیے تیار ہے۔ چاند مشن، چندریان 3 کامیابی کے ساتھ اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے اور چندریان لینڈر ماڈیول ( ایل ایم) 23 اگست کی شام 6.04 بجے چاند کے جنوبی قطبی علاقے پر اترے گا۔اب تک، مشن بالکل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اب سب کی نظریں اس لینڈنگ پر ہیں جو اگر کامیاب ہو جاتا ہے، تو ہندوستان کو اقوام کے ایک ایلیٹ گروپ میں شامل کر دے گا جس میں امریکہ، روس اور چین شامل ہیں۔ اسرو کے سائنسدان نصف شب سے چندریان 3 مشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔