Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


روسی خلائی ایجنسی نے کہا کہ کل Luna-25 سے رابطہ کرنے میں دشواری پیش آئی۔ اس کے بعد کئی بار  رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔Roscosmos نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق Luna-25 اصل پیرامیٹرز سے ہٹ گیا تھا۔ مقررہ مدار کے بجائے یہ دوسرے مدار میں چلا گیا جہاں اسے نہیں جانا چاہیے تھا۔

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے 2024 کے انتخابات کے لیے اپنا ایجنڈا طے کر لیا ہے۔ انہوں نے آج دہلی اسمبلی میں اعلان کیا کہ اگلے لوک سبھا انتخابات دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے مسئلہ پر لڑے جائیں گے۔

غلام نبی آزاد نے جموں کے ڈوڈہ ضلع میں ایک جلسہ عام میں کہا تھا کہ کچھ بی جے پی رہنماؤں نے کہا کہ کچھ مسلمان باہر سے آئے ہیں اور کچھ نہیں آئے۔ نہ کوئی باہر سے آیا ہے نہ اندر سے۔ دین اسلام صرف 1500 سال پہلے وجود میں آیا تھا۔ ہندومت بہت پرانا ہے۔ ان میں سے تقریباً 10-20 مسلمان باہر سے آئے ہوں گے۔

دس اگست 2023 کو،آر بی آئی نے اپنی ایم پی سی میٹنگ میں موجودہ مالی سال کے لیے افراط زر کی پیشن گوئی کو 5.1 فیصد سے بڑھا کر 5.4 فیصد کر دیا۔ لیکن وزارت شماریات کے 14 اگست کے اعدادوشمار کے مطابق خوردہ مہنگائی کی شرح 7.44 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح خوراک کی مہنگائی کی شرح 11.51 فیصد رہی ہے۔

آج، نہ صرف گجرات حکومت نے یہ استدلال کیا کہ معافی قانونی تھی اور اسے قانون کے تحت جانچنے کے لیے درکار تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا تھا، بلکہ اس نے سزا کے اصلاحی نظریہ کو بھی پیش کیا۔ریاستی حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو سے بنچ نے پوچھا کہ اس معافی کا مقصد کیا ہے؟

کرن سانگوان کو ہٹائے جانے سے ایک طرف جہاں سادھوی پراچی سمیت جاہلوں کا گروپ خوشی منارہا ہے وہیں دوسری جانب سیاسی اور تعلیمی گلیاروں سے کرن کے حق میں آواز بلند ہونے لگی ہے۔ دہلی کے سی ایم اروند کجریوال نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  کیا پڑھے لکھے لوگوں کو ووٹ دینے کی اپیل کرنا جرم ہے۔