Rahmatullah
Bharat Express News Network
Chandrashekhar Azad Lok Sabha Speech: گندی سیاست نے جوہر یونیورسٹی میں تالا لگادیا اور اعظم خان کو جیل میں ڈال دیا: چندر شیکھر
آزاد سماج پارٹی کے ایم پی چندر شیکھر نے وزارت تعلیم کے گرانٹ کے مطالبات پر بحث کے دوران یوپی اور راجستھان کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبہ یونینوں کی بحالی کا مطالبہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ سکولوں میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے تعلیم بھی دی جائے۔
Owaisi demanded the permanent VC of JMI: مسلمانوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے یا نہیں ،کیا خالی آسامیوں کیلئے بابر ذمہ دار ہے:اویسی
لوک سبھا میں آج وزارت تعلیم کے گرانٹ کے مطالبات پر بحث کے دوران حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے مسلمانوں کے اسکول چھوڑنے کے تناسب کے اعداد و شمارکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بتائے کہ مسلمانوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے یا نہیں۔
Afzal Ansari on Minority budget: اقلیتی تعلیم کے بجٹ میں کمی مسلمانوں کو ایجوکیشن سے دور کرنے کی سرکاری ذہنیت کا واضح ثبوت:افضال انصاری
غازی پور سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ایم پی افضال انصاری نے جمعرات کو وزارت تعلیم کے گرانٹ کے مطالبات پر بحث کے دوران حکومت کو سخت گھیر لیا۔ افضال نے ایس سی ،ایس ٹی اور اوبی سی کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے بجٹ میں کٹوتیوں پر سوالات اٹھائے۔
The age for contesting elections should be reduced: الیکشن لڑنے کی عمر 25 سے کم کر کے 21 سال کی جائے، راگھو چڈا نے راجیہ سبھا میں حکومت سے کی اپیل
سال 2023 میں پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے بھی ایسی ہی تجویز دی تھی۔ جس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا الیکشن لڑنے کے لیے عمر کم کرنے کی وکالت کی گئی تھی۔کمیٹی نے کہا تھا کہ ہمیں ووٹ ڈالنے کی عمر کی طرح الیکشن لڑنے کی عمر 18 سال کر دینی چاہیے۔
Internal survey increases BJP concern in Maharashtra: مہاراشٹر سے بی جے پی کیلئے بری خبر، پارٹی کے سروے میں بی جے پی کو صرف 55سے65 سیٹیں ملنے کی امید
ریاست کی تمام پارٹیوں نے آئندہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بی جے پی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ادھر ایک سروے رپورٹ نے سب کو چونکا دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو صرف 55 سے 65 سیٹیں مل سکتی ہیں۔
Iran vows to avenge killing of Ismail Haniyeh: اسماعیل ہنیہ کا بدلہ، ایران کے سپریم لیڈر نے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دے دیا
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسرائیل پر براہ راست جوابی کارروائی کا حکم دے دیا۔امریکی خبر رساں ادارے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے یہ حکم ایرانی سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں دیا۔
Hamas Chief Ismail Haniyeh assassinated: والد نے وہ حاصل کیا جس کی انہیں خواہش تھی، اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت پر بیٹے کا بیان،ترکیہ،قطر،روس،چین اور افغانستان نے کی مذمت
فلسطین کے سابق صدر اور حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کے صاحبزادے عبدالسلام اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ والد نے وہ حاصل کیا جس کی وہ خواہش رکھتے تھے، ان کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکا ہے۔
Iran and al-Qassam threaten Israel:اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ ایران کا فرض ہے،خامنہ ای کا بیان، القسام بریگیڈ نے بھی کردیا بڑا اعلان
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے بدھ کی صبح تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کو "تہران کی مزاحمت کو کمزور کرنے کے لیے ایک خطرناک جوا" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’سرخ لکیروں کو عبور کرنا ہمیشہ مہنگا رہا ہے۔
How Hamas political leader Ismail Haniyeh killed: کون تھے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور کیسے تہران میں بنایا گیا نشانہ؟ جانئے تفصیلات
ایرانی میڈیا نے تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی کارروائی سے متعلق بعض تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایران کے وقت کے مطابق 2 بجے ہلاک کیا گیا۔
Amit Shah on Wayanad landslides: Kerala given early warning: ایک ہفتہ پہلے ہی الرٹ کردیا گیا تھا جاری،پھر بھی کیرالہ کی حکومت نے کردیا نظرانداز:امت شاہ
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ 23 جولائی کو کیرالہ حکومت کو حکومت ہند نے خبردار کیا تھا۔ اس کے بعد 24 اور 25 جولائی کو وارننگ بھی دی گئی۔ 26 جولائی کو بتایا گیا تھا کہ 20 سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ہوگی،




