Urdu Conclave 2026

Rahmatullah




Bharat Express News Network


خبروں کے مطابق کمیشن 9 اگست کی دوپہر سے 10 اگست کی شام تک سری نگر میں رہے گا۔ ذرائع کے مطابق اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق اور توقع کے مطابق ہوتا ہے تو 19 اگست کو امرناتھ یاترا کی تکمیل کے بعد کسی بھی دن انتخابی پروگرام کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بیٹی خولہ نے دشمن کو پیغام دیا کہ والدکوشہید کرنےوالےقیامت تک پچھتائیں گے، میرے والد کا خون حشر کے دن تک ان کا پیچھا کرے گا۔تفصیلات کے مطابق تہران میں شہید حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسدخاکی دوحہ پہنچا تو بیٹی خولہ نے والد کا دیدار کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ترکیہ کے مواصلاتی عہدیدار فرحتین التون کے انسٹاگرام پر کیے گئے تبصرے کے بعد کیا گیا ہے، انہوں نے اس پلیٹ فارم کی جانب سے حماس کے اہم رہنما اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ان کی تعزیتی پوسٹس بلاک کرنے پر انسٹا گرام کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں جمعہ (2 اگست) کو آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ بھارت نے اولمپکس میں پہلی بار آسٹریلیا کو آسٹروٹرف پر شکست دی ہے۔ ہاکی 1976 سے اولمپکس میں آسٹروٹرف پر کھیلی جا رہی ہے۔

اپنے خطاب میں، وزیر اعظم  نریندر مودی نے گورنروں پر زور دیا کہ وہ مرکز اور ریاست کے درمیان ایک مؤثر پل کا کردار ادا کریں اور لوگوں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ اس انداز میں بات چیت کریں کہ جو لوگ پسماندہ ہیں ان کا ساتھ دیں۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مسابقہ کا افتتاحی اجلاس کل مورخہ ۳؍ اگست ۲۰۲۴ء کو آٹھ بجے صبح منعقد ہوگا اور دس بجے صبح سے باضابطہ مسابقہ کے تمام زمروں کے امتحانات کا آغاز ہوجائے گا۔ ان شاء اللہ ، جو مورخہ ۴؍ اگست ۲۰۲۴ء، اتوار کی شام تک جاری رہے گا۔

امریکی صدر سے رپورٹرز نے پوچھا کہ کیا اس قتل سے غزہ میں سیز فائر کے امکانات ختم ہو گئے ہیں، تو اُن کا جواب تھا کہ ’اس سے کوئی مدد نہیں ملے گی۔جو بائیڈن نے بتایا کہ اُن کی جمعرات کی صبح اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے براہ راست گفتگو ہوئی ہے۔

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ کی نماز جنازہ جمعے کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ادا کردی گئی ہے۔ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ قطر کے دارالحکومت دوحہ کی امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی گئی جبکہ ان کی تدفین دوحہ کے شمال میں لوسیل کے ایک قبرستان میں کی گئی۔

بہار کے کشن گنج کے ایم پی محمد جاوید نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعلیم کو بہتر کرو۔ مغلوں کے نام مٹانے سے کچھ نہیں ہونے والا۔ مغل 330 سال تک یہاں تھے۔ آپ کے مٹانے سے یہ (تاریخ سے) نہیں مٹیں گے۔

یوپی پولیس کو عتیق احمد اور اشرف قتل کیس میں کلین چٹ مل گئی ہے۔ جمعرات کو اسمبلی میں پیش کی گئی جوڈیشل کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں پولیس کو اس معاملے میں بے گناہ قرار دیا گیا ہے، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ عتیق احمد اور اشرف کا قتل پہلے سے منصوبہ بند نہیں تھا۔