Rahmatullah
Bharat Express News Network
An Arab influencer applauds India for choosing Kashmir for G20 : ایک عرب انفلوئنسر نے کشمیر میں جی20 کے انعقاد پر بھارت سرکار کی تعریف کی
ایک روز میں نے کچھ بچوں سے پوچھا کہ وہ کہاں کے ہیں تو انہوں نے فخر سے کہا کہ کشمیر میں ہندوستانی مسلمان ہوں ۔ ایک عرب مسلم کے طور پر بچوں کے جوش کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ میں جی 20کے لیے کشمیر کو منتخب کرنے پر ہندوستان کی تعریف کرتا ہوں۔
Jammu Kashmir Politics: جموں کشمیرمیں غلام نبی آزاد کو لگا بڑا جھٹکا، دو درجن کے قریب رہنماوں کی کانگریس میں ہوئی گھر واپسی
کانگریس لیڈر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میرا ماننا ہے کہ غلام نبی آزاد کو رکن پارلیمنٹ کی مدت پوری ہونے کے بعد نئی دہلی کے بڑے بنگلے میں اپنے قیام کی مدت میں توسیع کا جواز پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو بتادیں کہ جموں و کشمیر کے کئی لیڈر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔
Amit Shah moves Delhi (Amendment) Bill, 2023, in Rajya Sabha: راجیہ سبھا میں امت شاہ نے دہلی سروس بل کیا پیش، اپوزیشن نے بل کو جمہوریت مخالف بتایا
راجیہ سبھا میں عددی طاقت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے حق میں ہے۔ بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) اور یووجن شرمک ریتھو کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) نے بل پر حکومت کی حمایت کا وعدہ کیا ہے۔ 238 رکنی ایوان بالا میں این ڈی اے کے 100 سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ ہیں۔ کچھ آزاد اور نامزد ارکان پارلیمنٹ بھی بل کی حمایت کر سکتے ہیں۔
Sushmita Sen reveals trolls comment: سشمیتا سین نے ٹرول کرنے اور منفی کمنٹ کرنے والوں پر دکھ کا کیا اظہار
سشمیتا نے گزشتہ سال اکتوبر میں 'تالی' کا پہلا منظر شیئر کیا تھا۔ پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اس کا کیپشن دیا، "تالی، - بجاونگی نہیں، بجواونگی۔ اس خوبصورت شخص کی تصویر کشی کرنے اور اس کی کہانی کو لوگوں تک پہنچانے کا اعزاز حاصل کرنے سے زیادہ فخر اور شکر گزار ی والی کوئی چیز نہیں ہے۔
Mallikarjun Kharge showed mirror to PM Modi: انڈیا الائنس پر پی ایم مودی کی تنقید کا ملکارجن کھڑگے نے دیا زبردست جواب، دکھایا آئینہ
وزیر اعظم مودی، پچھلے 10 سالوں سے آپ نےصرف توڑنے کی منفی سیاست کی ہے۔ آپ کی آواز سے اب 'انڈیا' کے لیے بھی تلخ الفاظ نکل رہے ہیں۔ آپ پچھلے 3 مہینوں سے منی پور کے تشدد پر قابو نہیں پا سکے ہیں۔ آپ کی تفرقہ انگیز سیاست نے برادریوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر دیا ہے جس سے خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔
NDA partner KPA withdraws support: منی پور میں بی جے پی کو لگا جھٹکا، اس پارٹی نے سی ایم بیرن کی حکومت سے سپورٹ واپس لیا
کوکی پارٹی، جس کے دو ایم ایل اے ہیں، نے گورنر کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ موجودہ ہنگامے پر غور کرنے کے بعد، وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی زیر قیادت منی پور کی موجودہ حکومت کے لیے جاری حمایت اب نتیجہ خیز نہیں رہی۔ اس کے مطابق، منی پور کی حکومت کو کے پی اے کی حمایت اب حاصل نہیں ہوگی۔ ہم اس حکومت کا حصہ بھی نہیں ہوں گے۔
10-point peace formula presented at Ukraine crisis : جدہ امن اجلاس میں یوکرین نے 10 نکاتی امن فارمولہ تجویز کیا
یوکرائنی وفد کےذرائع کے مطابق ان تجاویز کو "متعدد ممالک کی طرف سے حمایت حاصل ہے۔یہ دو روزہ اجلاس یوکرین کی جانب سے اس تنازع کے حل تک پہنچنے میں مدد کے لیے عالمی جنوبی ممالک تک پہنچ کر اپنے بنیادی مغربی حامیوں سے بڑھ کر حمایت پیدا کرنے کے لیے سفارتی دباؤ کا حصہ ہے، جس نے عالمی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔
Maulana Arshad Madani on Nuh Violence: نوح اور میوات فسادات ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ، ہریانہ حکومت اور پولیس کا کردار مشکوک:مولانا ارشد مدنی
افسوس ہے کہ سیاستداں اور حکمراں طاقتیں مذہبی لبادےکو اوڑھ کرنفرت کی سیاست کررہی ہیں۔اور یہ سب اس لئے ہورہا ہے تاکہ اقتدار پر قابض رہ سکے، یہ رجحان یقینی طور پر انتہائی خطرناک ہے۔ پہلے انتخابات بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مدعوں پر ہوتے تھے لیکن آج مذہب کے نام پر سیاست ہورہی ہے اور اقتدار پر قبضہ جمانے کیلئے مذہب کا ناجائز استعمال کیا جارہا ہے۔
Bulldozer action in Nuh after violence: نوح میں ہورہی ہے یکطرفہ کاروائی، صرف مسلمانوں کےگھر،دوکان کئے جارہے ہیں منہدم:اویسی
سپریم کورٹ نے کہا تھاکہ کوئی بھی بلڈوزر ایکشن لینے سے پہلے حکومت کو قانونی ضابطے کی پیروی کرنی ہوگی۔ عمارت کے مالک کو اپنی بات رکھنے کا موقع دیئے بغیر کوئی کاروائی نہیں ہوسکتی ہے۔ صرف الزام کی بنیاد پر سینکڑوں غریب خاندان کو بے گھر کردیا گیا۔