پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ہندوستان روانہ ہونے سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کوشش کریں گے کہ بطور ٹیم ہم اچھا کھیلیں اور بھرپور کوشش کریں گے کہ ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کریں۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج رات ہم ورلڈ کپ کے لیے جا رہے ہیں، بطور ٹیم ہمارا حوصلہ بلند ہے اور پراعتماد ہیں، کوشش یہی ہوگی کہ بہترین کرکٹ کھیلیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ بطور کھلاڑی یہ فخر کرنا چاہیے کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے جا رہے ہیں، پریشر ایسا نہیں ہے، ہر حالت میں ہر ملک میں ہر کھلاڑی کھیلنا چاہتا ہے، ہم نے کبھی بھارت میں اس طرح کھیلا نہیں لیکن سابق کھلاڑیوں سے جو معلومات ملی ہیں، وہ یہ ہیں کہ تمام چیزیں ایک جیسی ہیں۔
ورلڈکپ کے لیے بھارت روانگی سے قبل پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ انہی کھلاڑیوں نے پاکستان کو نمبر ون بنایا ہے، مجھے پتہ ہے کہ کون میرے لیے اور ٹیم کے لیے فائٹ کرتا ہے’۔ورلڈکپ سے متعلق بابر نے کہا ‘بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا دباؤ نہیں ہے،کنڈیشنز کے بارے میں علم ہے،سابق کرکٹرز سے معلومات لینے کی کوشش کی ہے، ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری ہے، کوشش کریں گے کہ بطور ٹیم بہترین مظاہرہ کریں’۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ اس مرتبہ کپتان کی حیثیت سے کھیل رہا ہوں،کوشش ہے کہ ہم جیت کر آئیں، ان ہی لڑکوں کی وجہ سے ہم نمبر ون بنے ہیں، میں ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کا قائل نہیں ہوں، ایشیا کپ کے دو میچز میں ہم اچھا نہیں کھیلے، فیلڈنگ میں کمی تھی، بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہر میچ میں ایک جیسی غلطی نہیں ہوتی، ایک غلطی کو کور کرتے ہیں تو دوسری ہوجاتی ہے’۔
بابر نے کہا کہ ‘چیف سلیکٹر انضمام الحق ، کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے حسن علی کو منتخب کیا کیونکہ اس کے پاس تجربہ بھی ہے، ابھی نہیں بتاسکتا کہ شاہین کے ساتھ کون نیا گیند کرے گا، قومی ٹیم کو یہی پیغام دیا ہے کہ پہلے بھی کرتے آئے ہیں اور اب بھی کرنا ہے، ہمارا ایک میچ پر فوکس نہیں سب پر ہے، 2019 سے ہم آٹھ سے نو کھلاڑی ایک ساتھ کھیل رہے ہیں’۔ہمارے اسپنرز بہت اچھے ہیں، مانتا ہوں پرفارم نہیں کیا لیکن ایسا نہیں کہ وہ اچھے نہیں ہیں ، پاکستانی ٹیم میں کھیلنا آسان نہیں ، وہ اچھے ہیں تبھی ٹیم میں ہیں’۔
بھارت ایکسپریس۔