Bharat Express

India Smart Cities Conclave 2023: انڈیا اسمارٹ سٹیز کانکلیو 2023 اندور میں 27-26 ستمبرکو منعقد ہوگا

اسمارٹ سٹیز مشن 25 جون 2015 کو شروع کیا گیا، جس کا مقصد ‘اسمارٹ سلوشن’ کے اطلاق کے ذریعہ اپنے شہریوں کو بنیادی انفراسٹرکچر، صاف اور پائیدار ماحول نیز بہتر معیار زندگی فراہم کرنا ہے۔ یہ ایک تبدیلی کا مشن ہے جس کا مقصد ملک میں شہری ترقی کے عمل میں ایک مثالی تبدیلی لانا ہے۔

حکومت ہند کی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت(ایم او ایچ یو اے) 27-26 ستمبر 2023 کو مدھیہ پردیش  میں اندور کے بریلینٹ کنونشن سینٹرمیں انڈیا اسمارٹ سٹیز کانکلیو 2023 کا انعقاد کر رہی ہے۔ کنکلیو میں تمام 100 اسمارٹ سٹیز کی شرکت متوقع ہے ۔ شہری اختراعات میں سب سے آگے رہ کر شہر کی ترقی کے عمل میں ایک مثالی تبدیلی کی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ تقریب شہروں کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی تاکہ وہ مشن کے تحت کیے گئے اپنے مثالی کام کو ظاہر کر سکیں تاکہ ملک میں شہری تبدیلی کے مستقبل کے لیے روڈ میپ کو واضح کرنے میں مدد ملے۔

صدر جمہوریہ  دروپدی مرمو، 27 ستمبر 2023 کو انڈیا اسمارٹ سٹیز ایوارڈ مقابلہ (آئی ایس اے سی)  2022 کے چوتھے ایڈیشن کے فاتحین کو نوازیں گے۔ آئی ایس اے سی کا انعقاد 2018 سے حکومت ہند کی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت کیا جا رہا ہے۔ یہ مشن کے تحت شروع کی گئی اہم سرگرمیوں میں سے ایک ہے، جہاں شہر کی اہم حکمت عملیوں، منصوبوں اور خیالات کو مثالی کارکردگی سے نوازا جاتا ہے اور بہترین طریقوں کو عام کیا جاتا ہے۔

کنکلیو میں مدھیہ پردیش کےگورنر منگو بھائی سی. پٹیل، ہاؤسنگ اور شہری امور  کے مرکزی وزیر  ہردیپ سنگھ پوری، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی  شیوراج سنگھ چوہان، محنت اور روزگار، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر  بھوپیندر یادو، مرکزی وزیر برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلات، ریلوے   اشونی ویشنو، ہاؤسنگ اور شہری امور  کے وزیر  مملکت  کوشل کشوراور  مدھیہ پردیش کے شہری ترقی کے وزیر  بھوپیندر سنگھ سمیت  مختلف معززین کی شرکت بھی ہوگی ۔

اس کے علاوہ حکومت مدھیہ پردیش کے سینئر افسران، تمام 100 اسمارٹ شہروں کے میئر اور کمشنر، انڈسٹری کے شراکت دار ، اکیڈمی اور سمارٹ سٹی مشن سے وابستہ سول سوسائٹی کی تنظیمیں بھی اس میں حصہ لیں گی۔ مذکورہ تقریب کو 26 اور 27 ستمبر 2023کو دو روزہ  پروگرام کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔تقریب کا تفصیلی ایجنڈا ضمیمہ اے میں فراہم کیا گیا ہے۔ کنکلیو کے پہلے دن آئی ایس اے سی  2022کے تحت ا  یوارڈ یافتہ منصوبوں کی نمائش  کا افتتاح، اسمارٹ شہروں کے چیف ایگزیکٹیو افسران (سی ای او) کے ساتھ بات چیت اور اندور اور اُجین میں اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت لاگو کیے گئے مشہور پروجیکٹوں کے سائٹ کا دورہ کیا جائے گا ۔

دوسرا دن مہمان خصوصی کے ذریعہ آئی ایس اے سی  2022ایوارڈز کی تقسیم کی جائے گی جس میں 5 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام ریاستوں  اور 31 منفرد شہروں اور 7 شراکت دار تنظیموں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ آئی ایس اے سی  2022ایوارڈز کے کل 66 فاتحین ہیں، جن کی تفصیلی فہرست ضمیمہ بی میں فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت چار رپورٹیں جاری کی جائیں گی ، یعنی آئی ایس اے سی  2022 ایوارڈ کمپنڈیم، اقوام متحدہ ہیبی ٹیٹ کی رپورٹ: اسمارٹ سٹیز مشن – پائیدار ترقی کے اہداف کو مقامی بنانا، ایس سی ایم کے نیوز لیٹرز کا مجموعہ اور آئی ایس اے سی  2022ایوارڈ کا پمفلٹ بھی کانفرنس کے دوران شروع کیا جائے گا۔ ایوارڈز کی تقسیم اور آغاز کے بعد، ایوارڈ یافتہ اسمارٹ شہروں کے چیف ایگزیکٹوافسران (سی ای او) اپنے تجربات اور معلومات کا اشتراک کریں گے۔ دن کا اختتام ثقافتی پروگرام کے ساتھ ہوگا۔

اسمارٹ سٹیز مشن کا مختصر جائزہ

اسمارٹ سٹیز مشن 25 جون 2015 کو شروع کیا گیا، جس کا مقصد ‘اسمارٹ سلوشن’ کے اطلاق کے ذریعہ اپنے شہریوں کو بنیادی انفراسٹرکچر، صاف اور پائیدار ماحول نیز بہتر معیار زندگی فراہم کرنا ہے۔ یہ ایک تبدیلی کا مشن ہے جس کا مقصد ملک میں شہری ترقی کے عمل میں ایک مثالی تبدیلی لانا ہے۔ آج تک،  1.1 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 6,000 سے زائد  پروجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں اور بقیہ پروجیکٹ 30 جون 2024 تک مکمل ہوجائیں گے۔

مشن میں حاصل کیا گیا سب سے قابل ذکر سنگ میل انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز(آئی سی سی سی)ہے جو تمام 100 اسمارٹ شہروں میں کام کر رہا ہے۔ یہ آئی سی سی سی شہری انتظام کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شہر کے آپریشن کے لیے دماغ اور اعصابی نظام کے طور پر کام کرتے ہیں۔ شہری خدمات میں مختلف شعبوں جیسے جرائم سے باخبر رہنے، شہریوں کی حفاظت اور حفاظت، ٹرانسپورٹ مینجمنٹ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، پانی کی فراہمی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ وغیرہ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

100 اسمارٹ شہروں نے نقل و حرکت، توانائی، پانی، صفائی ستھرائی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، متحرک عوامی مقامات، سماجی انفراسٹرکچر، سمارٹ گورننس وغیرہ سے متعلق مختلف شعبوں میں منصوبے شروع کیے ہیں۔ مثال کے طور پر، سمارٹ موبلٹی میں، 24,265 کروڑ روپے کے 1,192 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور 16,905 کروڑ روپے کے مزید 494 پروجیکٹ جاری ہیں۔ سمارٹ انرجی میں 573 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور 94 پر کام جاری ہے۔ پانی کی فراہمی، صفائی اور حفظان صحت  (واش) میں،  34,751 کروڑ روپے  کی مالیت کے 1,162 سے زیادہ منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور  18,716 کروڑ روپے کے 333 منصوبے جاری ہیں۔ 100 سمارٹ شہروں نے پہلے ہی 6,403 کروڑ روپے کی 1,063 سے زیادہ عوامی مقامات تیار کی ہیں اور 5,470 کروڑ روپے کے 260 منصوبے جاری ہیں۔ مزید برآں، 8,228 کروڑروپے  مالیت کے 180 پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(پی پی پی)منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور مزید 27 جاری ہیں۔ اقتصادی انفراسٹرکچر جیسے کہ مارکیٹ کی از سرنو ترقی اور اسٹارٹ اپ انکیوبیشن سینٹر سے متعلق 652 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور مزید 267 منصوبے جاری ہیں۔ سماجی انفراسٹرکچر سیکٹر (صحت، تعلیم، ہاؤسنگ وغیرہ) میں 679 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور 153 جاری ہیں۔

آئی ایس اے سی  ایوارڈز کا جائزہ

ماضی میں، آئی ایس اے سی نے 2018، 2019 اور 2020 میں تین ایڈیشن دیکھے ہیں۔ آئی ایس اے سی شہروں، منصوبوں اور اختراعی آئیڈیا کو تسلیم کرتا ہے اور ان کو انعام سے نوازتا ہے جو 100 سمارٹ شہروں میں پائیدار ترقی کو فروغ دے رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ جامع، مساوی، محفوظ، صحت مند اور باہمی تعاون پر مبنی شہروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، اس طرح سب کے لیے معیار زندگی کو بڑھا رہے ہیں۔ آئی ایس اے سی کا چوتھا ایڈیشن اپریل 2022 میں سورت میں ‘اسمارٹ سٹیز-اسمارٹ اربنائزیشن’ ایونٹ کے دوران شروع کیا گیا تھا۔ آئی ایس اے سی 2022 ایوارڈ میں نامزدگی جمع کرانے کے  دو مرحلوں کا عمل تھا جس میں ‘کوالیفائنگ اسٹیج’ اور شہر کی کارکردگی کا مجموعی جائزہ شامل تھا، اور ‘پروپوزل اسٹیج’ جس میں سمارٹ شہروں کو ایوارڈ کے  چھ زمروں کے لیے اپنی نامزدگی جمع کرنے کی ضرورت تھی:

پروجیکٹ ایوارڈز: 10 مختلف موضوعات ،

انوویشن ایوارڈز: 2 مختلف موضوعات ،

سٹی ایوارڈز: 2 موضوعات: نیشنل اور زونل

ریاستی ایوارڈز،

یوٹی  ایوارڈ، اور

پارٹنرز ایوارڈز، 3 مختلف موضوعات

80 کوالیفائنگ اسمارٹ شہروں سے آئی ایس اے سی 2022 کے لیے کل 845 نامزدگیاں موصول ہوئیں۔ ان اندراجات کا 5 مراحل میں جائزہ لیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 845 تجاویز کی پری اسکریننگ کی گئی۔ 50فیصد (423 تجاویز) اگلے مرحلے میں چلے گئے۔ دوسرے مرحلے میں، ہر ایوارڈ کے زمرے کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرز (این آئی یو اے)کی جیوری کے ذریعہ سر فہرست 12 تجاویز کی نشاندہی کی گئی۔ تیسرے مرحلے میں، ہر تجویز پیش کرنے والے نے موضوع کے ماہرین کے پینل کے سامنے ایک پریزنٹیشن پیش کی، جس کے نتیجے میں سر فہرست 6 تجاویز کا انتخاب ہوا۔ آخر میں، چوتھے مرحلے میں، سر فہرست 6 تجاویز  نے ایم او ایچ یو اے کے ڈائریکٹروں کی سربراہی میں اور موضوع کے ماہرین پر مشتمل ایک جیوری کے سامنے ایک وسیع پیشکش کی۔ اس چوتھے مرحلے کے بعد، اسمارٹ سٹیز مشن کی اعلیٰ کمیٹی کے ذریعہ ہر ایوارڈ کے زمرے کے لیے سرفہرست 3 تجاویز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پانچ ایوارڈ کے زمرے کے تحت موصول ہونے والی کل 845 درخواستوں میں سے، 66 فائنل جیتنے والوں کی شناخت کی گئی ہے –

بھارت ایکسپریس۔