National Teachers Award 2026: کون ہیں48 بہترین اساتذہ ؟ یومِ اساتذہ پر صدر دروپدی مرمو کے ہاتھوں ہوگا اعزاز
نیشنل ٹیچرز ایوارڈ 2026: یومِ اساتذہ (5 ستمبر) کے خاص موقع پر نئی دہلی کے وگیان بھون میں صدر دروپدی مرمو ملک کے 48 ہونہار اساتذہ کو قومی اساتذہ ایوارڈ 2026 سے نوازیں گی۔ دیکھیں مکمل فہرست اور جانیں تمام اساتذہ کے نام اور ان کے اسکول۔
President Murmu Address: گزشتہ چند برسوں میں ملک کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کو دی گئی ترجیح، 25 کروڑ سے زائد افراد غربت سے باہر آئے: صدر مرمو
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعہ کو کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ملک کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی گئی ہے اور 25 کروڑ سے زائد افراد کو غربت سے باہر نکالا گیا ہے۔
President Murmu Remembered the Freedom Fighters: تقسیم کی تباہی سے اتحاد تک، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مجاہدینِ آزادی کو کیا یاد
صدرِ جمہوریہ دروپدی نے تحریکِ آزادی کے مجاہدین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی تعمیر میں شہریوں کے کردار، تقسیمِ ہند کی تباہی، جمہوریت، سماجی انصاف اور گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں ملک میں ہونے والی ترقی کا ذکر کیا۔
President Murmu Visit: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو تین یورپی ممالک کے دورے پر روانہ، بھارت کے ساتھ تعلقات کو ملے گی نئی رفتار
بھارت کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے تین یورپی ممالک کے سرکاری دورے کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق وہ اتوار کی صبح نئی دہلی سے مالدووا، شمالی مقدونیہ اور رومانیہ کے دورے پر روانہ ہوئیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ اس دورے سے ان ممالک کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو نئی رفتار ملے گی۔
Condolence Messages: ویتنام حکومت نے کشتی حادثے کے بعد بھارتی قیادت کے نام ارسال کیے تعزیتی پیغامات
ویتنام کے صدر اور وزیر اعظم نے کشتی حادثے کے بعد الگ الگ تعزیتی پیغامات بھیجتے ہوئے بھارتی عوام اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Army Chief meets President: بری فوج کے سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ کی صدر دروپدی مرمو سے ملاقات، خود کفیل اور ٹیکنالوجی سے لیس فوج کی تعمیر کے عزم کا اعادہ
جنرل دھیرج سیٹھ نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنا وژن ’وجے‘ پیش کیا، جس کا مقصد بھارتی فوج کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ، مستقبل کے چیلنجوں کے لیے تیار اور کثیر جہتی جنگی ماحول میں مؤثر کارروائی کی صلاحیت رکھنے والی فوج میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی ترجیحات میں فوج میں جدید ٹیکنالوجی کا وسیع استعمال اور تینوں مسلح افواج کے درمیان باہمی اشتراک کو مزید مضبوط بنانا شامل ہے۔
Mayurbhanj Visit: صدر دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی کا میوربھنج کا دورہ، اوڈیشہ میں 47 ہزار 600 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
صدر دروپدی مرمو اور وزیراعظم مودی نے پہاڑپور کے اسکل سینٹر اور اسکول کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیم، ہنرمندی کے فروغ، صلاحیت سازی اور دیہی و قبائلی علاقوں میں روزگار سے متعلق جاری مختلف اقدامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ سرگرمیوں سے واقفیت حاصل کی۔
DK Shivakumar Meets President Vice President: کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا دہلی مشن، راشٹرپتی بھون سے 10 جن پتھ تک ملاقاتوں کا سلسلہ
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے نئی دہلی میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی۔ انہوں نے نیتی آیوگ کی میٹنگ میں کرناٹک کے ترقیاتی وژن کو پیش کیا اور سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔
Eid-ul-Adha Greetings: عیدالاضحیٰ پر صدر مرمو اور وزیر اعظم مودی نے دی برادران وطن کو مبارکباد
عیدالاضحیٰ کو ایثار، قربانی اور جذبۂ سپردگی کی علامت قرار دیتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ تہوار انسانیت کی خدمت کا پیغام دیتا ہے۔
PM Modi Criticised TMC: وزیراعظم نریندر مودی کا ترنمول حکومت پر صدر دروپدی مرمو کی گستاخی کا الزام، تقریب کے بائیکاٹ پر سخت تنقید
وزیراعظم نے کہا کہ صدر دروپدی مرمو مغربی بنگال میں سنتھال قبائلی روایت کے اعزاز میں منعقد ہونے والی ایک اہم تقریب میں شرکت کے لیے گئی تھیں، مگر ترنمول کانگریس نے اس پروگرام کا بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب صدر اور قبائلی برادری دونوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی تھی کیونکہ صدر مرمو خود بھی قبائلی پس منظر رکھتی ہیں اور سنتھال برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ فکر مند رہی ہیں۔





