یوم آزادی کی مناسبت سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہیں آزادی کی مبارکباد دی۔ اس دوران انہوں نے اپنے خطاب میں تحریک آزادی میں جان گنوانے والے تمام مجاہدین آزادی کو خراج پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو یاد کیا ہے۔ صدر مرمو نے اپنے خطاب میں ایک طرف جہاں ملک کے موجودہ ترقیاتی منظرناموں کا تفصیلی تذکرہ کیا ہے وہیں خواتین کو ہر میدان میں آگے بڑھنے میں ان کی مدد کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ انہوں نے جی 20 اجلاس کے حوالے سے کہا کہ آج پورا ملک جی 20 کو لیکر کافی پرجوش ہے۔
जरूरतमंदों की सहायता के लिए विभिन्न क्षेत्रों में पहल की गयी है तथा व्यापक स्तर पर कल्याणकारी कार्यक्रम चलाए जा रहे हैं। pic.twitter.com/bCNvqDIqZJ
— President of India (@rashtrapatibhvn) August 14, 2023
صدر مرمو نے کہا کہ آج ملک چہار جانب ترقی کررہا ہے۔ ہماری معیشت تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے۔ زمینی سطح پر عوامی بہبودی سے متعلق سینکڑوں پروگرام نے عام عوام کی زندگی میں نہ صرف بڑی تبدیلی آئی ہے بلکہ غربت سے باہر نکالنے میں بھی حکومت ہند کوبڑی کامیابی ملی ہے۔جشن آزادی کے اس موقع پر ہر سمت میں جشن کا ماحول ہے۔ اور یہ ملک کی عام عوام کی زندگی میں انقلابی تبدیلی آنے پر ہی ہوتا ہے۔
मुश्किल दौर में भारत की अर्थव्यवस्था न केवल समर्थ सिद्ध हुई है बल्कि दूसरों के लिए आशा का स्रोत भी बनी है। pic.twitter.com/SM3027ED8t
— President of India (@rashtrapatibhvn) August 14, 2023
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے مزید کہا کہ میں ایک ٹیچر رہی ہوں ،اس ناطے میں نے بھی یہ سمجھا ہے کہ تعلیم سماجی میں تبدیلی کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ سال 2022 میں قومی تعلیمی پالیسی سے سماجی سطح پر تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور کامیابی کے نئے معیارات قائم کر رہی ہے۔ اسرو نے چندریان -3 لانچ کیا ہے، جو چاند کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔ چاند کی مہم خلا میں ہمارے مستقبل کے پروگراموں کے لیے صرف ایک قدم ہے۔ ہمیں ابھی بہت آگے جانا ہے۔صدر ہند نے کہا کہ پسماندہ افراد کو ترجیح دینا ہماری پالیسیوں اور اقدامات کا مرکز ہے۔ اس کے نتیجے میں پچھلی دہائی میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو غربت سے نکالنا ممکن ہوا ہے۔
अनुसंधान, नवाचार तथा उद्यमशीलता को बढ़ावा देने के लिए, अगले पांच वर्षों में 50,000 करोड़ रुपये की राशि के साथ सरकार द्वारा Anusandhaan National Research Foundation स्थापित किया जा रहा है।
यह Foundation हमारे कॉलेजों, विश्वविद्यालयों और अनुसंधान केन्द्रों में Research एवं… pic.twitter.com/BXM3P4Mnv4
— President of India (@rashtrapatibhvn) August 14, 2023
میں اپنے قبائلی بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کرتی ہوں کہ آپ سب اپنی روایات کو تقویت دیتے ہوئے جدیدیت کو اپنائیں ۔ضرورت مندوں کی مدد کے لیے مختلف شعبوں میں اقدامات کیے گئے ہیں اور بڑے پیمانے پر فلاحی پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔صدرہند نے کہا کہ ملک نے چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کیا ہے اور جی ڈی پی کی شاندار نمو بھی درج کی ہے۔ ہندوستان کی معیشت نہ صرف مشکل وقت میں قابل ثابت ہوئی ہے بلکہ دوسروں کے لیے امید کا ذریعہ بھی بن گئی ہے۔ ہندوستان تیسری بڑی معیشت بن جائے گا۔ہم س سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔
एक क्षेत्र जिस पर पूरे विश्व के वैज्ञानिकों और नीति निर्माताओं को और अधिक तत्परता से ध्यान देना चाहिए वह है – जलवायु परिवर्तन।
पर्यावरण के हित में स्थानीय, राष्ट्रीय तथा वैश्विक स्तर पर प्रयास करना अनिवार्य है। pic.twitter.com/tPsx7V14sA
— President of India (@rashtrapatibhvn) August 14, 2023
صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ ہندوستان، پوری دنیا میں، ترقیاتی اہداف اور انسانی ہمدردی کے تعاون کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔ چونکہ جی20دنیا کی دو تہائی آبادی کی نمائندگی کرتا ہے، یہ ہمارے لیے عالمی ترجیحات کو درست سمت میں لے جانے کا ایک منفرد موقع ہے۔صدر ہندنے کہا کہ ایک شعبہ جس پر دنیا بھر کے سائنسدانوں اور پالیسی سازوں کو زیادہ توجہ دینی چاہیے وہ ہے موسمیاتی تبدیلی۔ ماحولیات کے مفاد میں مقامی، قومی اور عالمی سطح پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ آئیے ہم سب مل کر اپنے آئینی بنیادی فرض کو پورا کرنے کا عہد کریں اور انفرادی اور اجتماعی سرگرمیوں کے تمام شعبوں میں سربلندی کی طرف بڑھنے کی مسلسل کوششیں کریں تاکہ ہمارا ملک مسلسل ترقی کرتے ہوئے محنت اور کامیابیوں کی نئی بلندیوں کو حاصل کرے۔
بھارت ایکسپریس۔