Bharat Express

Arvind Kejriwal Arrested: چھ دنوں کے ریمانڈ پر جیل بھیجے گئے اروند کجریوال،ای ڈی کی نظرمیں کجریوال شراب گھوٹالے کا سرغنہ قرار

ای ڈی نے عدالت میں کہا کہ اس پورے گھوٹالے کا پیسہ گوا انتخاب میں استعمال کیا گیا ہے۔اس پورے معاملے میں گرفتار منیش سسودیا کو ابھی تک ضمانت نہیں مل پائی ہے۔ ای ڈی نے عدالت سے کہا کہ شراب پالیسی بنانے میں کجریوال کا بڑا رول ہے ۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو سراب پالیسی معاملے میں گزشتہ شام گرفتارکیا گیا تھا اور آج ان کو دہلی کے راؤز اوینیوکورٹ میں پیش کیا گیا۔ ای ڈی کی تحویل میں موجود اروند کجریوال کو عدالت میں پیش کرکے باضابطہ طور پر عدالت سے دس دنوں کی ریمانڈ کی اپیل کی گئی جس پر عدالت نے 6 دنوں کے ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے۔ اب 28 مارچ کو دوپہر 2 بجے عدالت میں کجریوال کی پیشی ہوگی۔

ای ڈی نے عدالت میں یہ بھی کہا کہ اروند کجریوال اس پورے کرپشن کے سرغنہ ہیں ۔انہوں  نے ہی اہم کردار ادا کیا ہے۔ گوا اسمبلی انتخاب میں پیسوں کا استعمال اور اس کیلئے پلاننگ یہ سب کجریوال کی طرف سے کی گئی تھی ۔ای ڈی نے یہ بھی کہا کہ کجریوال نے کئی  لوگوں کا اس اسکیم کا فائدہ پہنچانے کیلئے شراب پالیسی میں کئی بار تبدیلی کی گئی ۔

ای ڈی نے عدالت میں کہا کہ اس پورے گھوٹالے کا پیسہ گوا انتخاب میں استعمال کیا گیا ہے۔اس پورے معاملے میں گرفتار منیش سسودیا کو ابھی تک ضمانت نہیں مل پائی ہے۔ ای ڈی نے عدالت سے کہا کہ شراب پالیسی بنانے میں کجریوال کا بڑا رول ہے ۔ ان کے ہی اشارے پر باضابطہ طور پر کچھ خاص لوگوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے یہ پالیسی بنائی  گئی تھی ۔ای ڈی نے عدالت میں 28 صفحات پر دلائل پیش کرتے ہوئے کجریوال کے ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read