Bharat Express

NIA Arrests 16 in West Bengal: وسیم اکرم سمیت 16 افراد کو این آئی اے نے مغربی بنگال سے کیا گرفتار ،جانئے کیا ہے پورا معاملہ

بنگال میں رام نومی کے موقع پر تشدد کا واقعہ اتر دیناج پور ضلع کے دالکھولا میں 30 مارچ 2023 کو پیش آیا تھا۔ تب پولس نے اتر دالکھولہ کے تاجمول چوک میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے پیش نظر 162 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ بعد ازاں تفتیش کے دوران پکڑے گئے تشدد کے ویڈیو فوٹیج سے کچھ اور ملزمین کی شناخت کی گئی۔

یو اے پی اے کیس

مغربی بنگال میں رام نومی کے جلوس کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بڑی کارروائی کی ہے۔ این آئی اے نے وہاں فرقہ وارانہ حملے کی سازش اور اسے انجام دینے کے الزام میں 16 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ تشدد کیس کی تفتیش اب بھی جاری رہے گی۔

16 گرفتار افراد کی شناخت افروز عالم ، محمد اشرف ، محمد امتیاز عالم ، عرفان ، قیصر عرف کوشار ، محمد فریدعالم محمد فرقان عالم، محمد ، پپو، محمد سلیمان، محمد نورالہدیٰ، وسیم،صلاح الدین،وسیم اکرم اور محمد تنویر عالم کے نام سے ہوئی ہے۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے مطابق یہ تمام افراد دالکھولا کے رہنے والے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بنگال میں رام نومی کے موقع پر تشدد کا واقعہ اتر دیناج پور ضلع کے دالکھولا میں 30 مارچ 2023 کو پیش آیا تھا۔ تب پولس نے اتر دالکھولہ کے تاجمول چوک میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے پیش نظر 162 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ بعد ازاں تفتیش کے دوران پکڑے گئے تشدد کے ویڈیو فوٹیج سے کچھ اور ملزمین کی شناخت کی گئی اور اس کی بنیاد پر این آئی اے نے اب 16 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read