Bharat Express

Ram Navami Clashes

بنگال میں رام نومی کے موقع پر تشدد کا واقعہ اتر دیناج پور ضلع کے دالکھولا میں 30 مارچ 2023 کو پیش آیا تھا۔ تب پولس نے اتر دالکھولہ کے تاجمول چوک میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے پیش نظر 162 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ بعد ازاں تفتیش کے دوران پکڑے گئے تشدد کے ویڈیو فوٹیج سے کچھ اور ملزمین کی شناخت کی گئی۔

بنگال پولیس نے ان حادثات کے سلسلے میں 116 افراد کو گرفتار کیا تھا اورریاستی حکومت نے جانچ سی آئی ڈی کو سونپی تھی۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے ہنومان جینتی سے پہلے مغربی بنگال کی ممتا حکومت سے کہا تھا کہ وہ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بنائے رکھنے کے لئے مرکزی اہلکاروں کی تعیناتی کروائے۔

Bihar Violence: نالندہ اور ساسا رام میں رام نومی پر ہوئے تشدد کے بعد اب تک 140 افراد کی گرفتاری ہوچکی ہے۔ پولیس کی کارروائی سے متعلق اے آئی ایم آئی ایم سربراہ نے سنگین الزام لگائے ہیں۔

Owaisi on Godse: حیدرآباد میں رام نومی جلوس کے دوران لوگ ناتھو رام گوڈسے کی تصویر لے کر ناچتے ہوئے دکھائی دیئے۔ اس کے بعد اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اسدالدین اویسی کا بڑا بیان آیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر سلیم انجینئر نے کہا کہ راجستھان ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے میں 2008 کے جے پوربم دھماکوں کے ملزمین کوبری کئے جانے کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔

Ram Navami Clashes: رام نومی کے دن نکالی گئی شوبھا یاتراؤں کے دوران ملک کے الگ الگ حصوں میں تشدد کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس دوران حیدرآباد کے چارمینار میں مسجد کے باہر کافی ہنگامہ ہوا۔

Ram Navami Clash: رام نومی کے موقع پر نکالی گئیں شوبھا یاتراؤں کے درمیان کچھ مقامات پر فرقہ وارانہ تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اب بنگال اور بہار کی پڑوسی ریاست جھارکھنڈ میں بھی حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

گجرات کے وڈودرا شہر میں جمعرات کو رام نومی کے جلوس پردو جگہ پتھراؤ ہوا۔ پتھراؤ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں