عتیق احمد-اشرف احمد کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
Umesh Pal Murder Case: یوپی ایس ٹی ایف نے پریاگ راج امیش پال قتل کیس کے مفرورملزم عبدالصمد عرف صدام کو دہلی سے گرفتارکیا ہے۔ صدام سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے بھائی محمد اشرف کا سالا (محمد اشرف کی بیوہ کا بھائی) ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ امیش پال کے قتل کے بعد فرارہوگیا تھا۔ صدام پرایک لاکھ روپئے انعام کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ فرارہوگیا تھا۔ ایس ٹی ایف اس کے بعد سے اس کی تلاش میں مصروف تھی، صدام گرفتاری سے بچنے کے لئے مسلسل اپنے مقامات بدل رہا تھا۔
سابق رکن اسمبلی محمد اشرف کے بہنوئی صدام کے خلاف بریلی کے بیتھری چین پوراوربارہ دری تھانوں میں دوکیس درج ہیں۔ یوپی ایس ٹی ایف نے صدام کو دہلی کے مالویہ نگرعلاقے سے گرفتارکیا ہے۔ صدام کوامیش پال شوٹ آؤٹ کیس میں ملزم بنایا گیا تھا۔ پولیس کوایک مخبرسے اس کے دہلی میں ہونے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد انہوں نے اس پرچھاپہ مارا۔ گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ وہ پولیس سے بچنے کے لئے دہلی، کرناٹک اورممبئی میں اپنی جگہ تبدیل کررہا تھا۔
#WATCH | Lucknow: Amitabh Yash, ADG UP STF, says “…Abdul Samad, alias Saddam, is the brother-in-law of Ashraf… He used to manage the work of Ashraf when Ashraf was in Bareilly Jail… He had taken all the shooters to Bareilly Jail to meet Ashraf using fake documents… We… https://t.co/mEW2Gkf8BZ pic.twitter.com/ijDoWTuxbM
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) September 28, 2023
اشرف کے سارے کام سنبھالتا تھا صدام
اطلاع کے مطابق، ملزم عبدالصمد عرف صدام بریلی کے خوشبوانکلیومیں رہتا تھا، کیونکہ اس کا بہنوئی اشرف بریلی جیل میں بند تھا۔ اس دوران وہ جیل کے عملے کی ملی بھگت سے جیل میں رسد کا سامان پہنچاتا تھا۔ پولیس کے مطابق، اشرف کے جیل جانے کے بعد صدام اشرف کا کاروبارسنبھالتا تھا اورجیل میں آنے والے لوگوں کواشرف سے ملوایا کرتا تھا۔ بریلی جیل کے سسٹم کوبھی صدام سنبھالتا تھا۔ امیش پال شوٹ آؤٹ میں شامل شوٹراشرف سے بریلی جیل میں جاکرملے تھے۔ ان لوگوں کو بھی صدام نے ہی اشرف سے ملوایا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔