Bharat Express

Rakhi Sawant Returned From Saudi Arabia: سعودی عرب سے عمرہ کرکے لوٹنے پر راکھی ساونت کا والہانہ استقبال، ایئرپورٹ پر ہوئی پھولوں کی بارش

 بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت عمرہ کرکے سعودی عرب سے واپس ہندوستان لوٹ آئی ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں فاطمہ کے نام سے بلائیں۔

راکھی ساونت عمرہ کرکے ہندوستان واپس لوٹ آئی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت ان دنوں پھرسے ایک بارسرخیوں میں ہیں۔ سعودی عرب کے سفرسے واپس لوٹیں راکھی ساونت مدینہ شریف سے واپس لوٹ چکی ہیں۔ واضح رہے کہ راکھی ساونت انے خود کا نام فاطمہ رکھ لیا ہے اورلوگوں سے اسی نام سے بلانے کی گزارش کی تھی۔ ان کی اس گزارش پرلوگ انہیں ایئر پورٹ پر فاطمہ کے نام سے پکارتے ہوئے نظرآئے۔ ساتھ ہی ایئرپورٹ پران پرخوب پھولوں کی بارش ہوئی۔

’آپ لوگوں نے تو زلزلہ لا دیا‘

ممبئی ایئرپورٹ والے ایک وائرل ویڈیو میں لوگ انہیں فاطمہ کہہ رہے ہیں۔ راکھی ساونت کا ایئر پورٹ والا لُک اس بار ہرکسی کو حیران کر رہا ہے۔ وہیں سعودی عرب  جانے سے متعلق ان پرکئے گئے تبصرہ سے متعلق راکھی ساونت نے کہا، ’جومسلمان ہوکرمندر جاتے ہیں، ویشنو دیوی جاتے ہیں تو آپ ان کو کچھ نہیں بولتے۔ ایسے میں ایک ہندو لڑکی کعبہ شریف چلی گئی اورخدا سے ملی، میرا بلاوا آیا تھا تو آپ لوگوں نے تو زلزلہ مچا دیا۔‘

سعودی عرب میں راکھی ساونت نے جو ویڈیو بنایا تھا، جس میں انہوں نے خود کے ساتھ غلط ہونے کی بات کہی تھی۔ واضح رہے کہ عمرہ پرجانے سے پہلے راکھی ساونت نے میڈیا میں عادل درانی، راج شری اورشرلن چوپڑا کے الزامات کا جواب دیا تھا۔ وہیں کچھ دن پہلے ہی راج شری اورشرلن چوپڑا نے بتایا تھا کہ دونوں نے عادل درانی کو راکھی باندھ کر بھائی بنالیا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

راکھی ساونت نے کیا ہے عمرہ

واضح رہے کہ راکھی ساونت عمرہ کرنے کے لئے خانہ کعبہ گئی تھیں۔ عادل خان درانی سے نکاح کے بعد راکھی ساونت نے مذہب اسلام قبول کرلیا تھا۔ انہوں نے مئی 2022 میں عادل درانی سے خفیہ طریقے سے نکاح کیا تھا۔ تاہم نکاح کے اعلان کے کچھ ہی وقت بعد دونوں کے د رمیان اختلافات پیدا ہوگئے۔ عادل درانی پرسنگین الزام لگاکرراکھی نے ان کے خلاف پولیس میں شکایت کی تھی۔ وہیں گزشتہ 6 ماہ تک میسورجیل میں بند رہنے کے بعد اب عادل درانی نے جیل سے باہرآکرراکھی ساونت کے الزامات کو جھوٹا بتاتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بات کہی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read