Indira Gandhi International Airport: دہلی میں موسلادھار بارش سے آئی جی آئی ایئرپورٹ بنا سوئمنگ پول، جگہ جگہ بھرا پانی، 3 پروازیں جے پور ڈائیورٹ
ایئرپورٹ کے ٹرمینل اور احاطے میں پانی بھرنے سے مسافروں اور وہاں آنے جانے والے لوگوں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خراب موسم اور ایئرپورٹ کے حالات کا اثر فضائی آپریشن پر بھی پڑا، جس کے باعث دہلی میں لینڈ کرنے والی تین پروازوں کو جے پور ڈائیورٹ کرنا پڑا۔
Swiss Air Flight Engine Fails: دہلی ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ، سوئس ایئر کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، 6 مسافر زخمی
دہلی سے زیورخ جانے والی سوئس ایئرکی پروازایل ایکس-147 کوٹیک آف کے دوران انجن میں خرابی کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ پرواز کے انجن میں خرابی ہوئی اورآگ لگ گئی۔ حادثے میں 6 مسافرزخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Delhi Airport Mishap: دہلی ایئرپورٹ پر بڑا فضائی حادثہ ٹلا، دو طیاروں کے وِنگز آپس میں ٹکرائے، مسافر محفوظ، تحقیقات کا حکم
ذرائع کے مطابق ٹکر کے نتیجے میں اسپائس جیٹ کے طیارے کے دائیں وِنگ کو نقصان پہنچا، جبکہ اکاسا ایئر کے طیارے کے بائیں اسٹیبلائزر پر بھی اثر پڑا۔ حادثے کے بعد فوری طور پر ایئرپورٹ حکام اور تکنیکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں طیاروں کا معائنہ شروع کر دیا گیا۔
Safety Of Indian Citizen: دہلی ایئرپورٹ: ایران سے واپس لوٹے بھارتی مسافروں اور ان کے اہلِ خانہ نے بتائی زمینی حقیقت، جانئے کیا کہا؟
دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب ایران سے واپس آنے والے بھارتی شہریوں کے استقبال کے لیے ان کے اہلِ خانہ بڑی بے چینی اور امید کے ساتھ موجود تھے۔ گزشتہ چند دنوں سے ایران میں انٹرنیٹ بند ہونے کی اطلاعات نے اہلِ خانہ کی تشویش میں اضافہ کر دیا تھا، تاہم اپنے عزیزوں کی بحفاظت واپسی نے سب کو سکون کا احساس دلایا اور چہروں پر مسکراہٹ لوٹا دی۔
Air India Flight Delhi Airport: دہلی ایئرپورٹ پر ٹل گیا بڑا حادثہ، ایئر انڈیا کی فلائٹ کے انجن میں پھنس گیا کنٹینر، طیارہ گراؤنڈڈ
دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعرات کو ایک بڑا فضائی حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا، جب ایئر انڈیا کے جدید اے 350 طیارے کے انجن میں بیگیج کنٹینر پھنس گیا۔ یہ طیارہ نیویارک کے لیے روانہ ہونے والا تھا، تاہم بروقت کارروائی اور احتیاطی اقدامات کے باعث تمام مسافر محفوظ رہے۔
Flights Delayed at Delhi Airport : دہلی ایئرپورٹ پر 100 پروازیں تاخیر کا شکار، اے ٹی سی نظام میں تکنیکی خرابی
قومی دارالحکومت دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی اے) پر جمعہ کی صبح تقریباً 100 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں جب ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کے نظام میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ دہلی ایئرپورٹ حکام کے مطابق، اس خرابی کے باعث ہوائی اڈے پر پروازوں کی روانگی اور آمد دونوں متاثر ہوئیں۔
Delhi Airport Bus Fire: دہلی ایئرپورٹ پر آگ کا گولہ بنی بس، کچھ فاصلے پر کھڑا تھا طیارہ، منظرعام پر آیا خوف ناک ویڈیو
ٹرمینل 3 (T3) دنیا کے سب سے بڑے ٹرمینلز میں سے ایک ہے اور سالانہ تقریباً 40 ملین مسافروں کی خدمت کر سکتا ہے۔ یہ ٹرمینل اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کی خدمت کرتا ہے۔
90 flights were canceled at Delhi airport today: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان دہلی ہوائی اڈے پر آج 90 سے زیادہ پروازیں منسوخ، ملک میں کئی ایئرپورٹس ہیں بند
واضح رہے کہ ’آپریشن سندور‘ کے بعد موجودہ صورت حال کے تناظر میں ملک کے مختلف حصوں میں تقریباً 27 ہوائی اڈے بند ہیں اور سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
Delhi Airport to Launch Full Body Scanner Trials: دہلی ہوائی اڈہ پر فُل باڈی اسکینر ٹرائل، مسافروں کو ہوگا یہ بڑا فائدہ
یہ جدید اسکینرز دھماکہ خیز مواد سمیت دھاتی اور غیر دھاتی خطرات کا پتہ لگاتے ہیں۔ روایتی میٹل ڈیٹیکٹر سے نمایاں طور پر بہتر ہے۔ یہ ٹیکنالوجی، جو پہلے سے ہی امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر استعمال کی جا رہی ہے، تیز رفتار اسکریننگ کے قابل بناتی ہے
Bomb Hoax Calls for Indigo Flights: مزید 10 پروازوں کو بم کی دھمکی، بیرون ملک سے آ رہی ہیں کالیں، MHA سے CISF، BCAS اور IB تک الرٹ
ایئر لائنس کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر تمام ایئرپورٹس پر بم تھریٹ اسسمنٹ ٹیم (بی ٹی اے سی) کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ BTAC ٹیم بم کی دھمکی کی کال موصول ہونے پر فوری کارروائی کرے گی۔





