نئی دہلی: پنجاب میں ہونے والے اسمبلی الیکشن سے پہلے سیاسی سرگرمی تیزہوگئی ہے۔ اس درمیان پنجاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اوراکالی دل نے اتحاد کا آج منگل کے روز(24 نومبر) اعلان کردیا۔ اس پرکانگریس رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کسان بی جے پی اوراکالی دل سے پوچھیں گے اورانہیں بتانا ہوگا کہ ایسا کیا بدل گیا ہے کہ دونوں پارٹیوں نے پھرسے ہاتھ ملا لیا ہے۔
انہوں نے آج اتحاد کے اعلان کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا، ’’پنجاب میں ایک بہت بڑا کسانوں کا آندولن ہوا۔ کووڈ وبا کودرکنارکرکے پنجاب کے لاکھوں کسانوں نے دہلی کی سرحدوں پردھرنا دیا تھا، جس کے بعد تینوں کالے زرعی قوانین کو واپس لینا پڑا تھا۔ اب پنجاب کے کسان بی جے پی اوراکالی دل سے پوچھیں گے کہ اقتدارکی بھوک کی وجہ سے دونوں پارٹیاں ایک بارپھرساتھ کیوں آگئی ہیں؟
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




