پنجاب الیکشن کے لئے شرومنی اکالی دل اور بی جے پی نے کیا اتحاد کا اعلان، امت شاہ نے کہا- یہ ہندو اورسکھ بھائی چارہ کی علامت
پنجاب اسمبلی الیکشن 2027 سے پہلے بی جے پی اورشرومنی اکالی دل کا 6 سال بعد پھرسے اتحاد ہوگیا۔ گرونانک جینتی پرامت شاہ، نتن نبین اورسکھبیرسنگھ بادل نے اتحاد کا اعلان کیا۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے بی جے پی اوراکالی دل کے درمیان اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سکھبیرسنگھ بادل کا این ڈی اے میں خیرمقدم ہے۔





