نئی دہلی : ملک بھر میں دھن تیرس کا تہوار پورے جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس خاص موقع پر سیاسی حلقوں میں بھی تہوار کی رونق دیکھنے کو ملی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان اور ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو سمیت کئی اہم سیاسی لیڈروں نے ملک کے عوام کو دھن تیرس کی مبارکباد پیش کی۔ان لیڈروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لوگوں کی اچھی صحت، خوشحالی، ترقی اور خاندانوں کی خوشیوں کے لیے دعا کی۔ رہنماؤں کے پیغامات میں تہوار کی مذہبی اور روایتی اہمیت کے ساتھ ساتھ معاشرے میں امن، محبت اور خوشحالی کا پیغام بھی نمایاں رہا۔
ملکارجن کھڑگے نے ماں لکشمی سے کی خوشحالی کی پرارتھنا کی
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دھن تیرس کے موقع پر تمام ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ ماں لکشمی کی کرپا ہر خاندان پر برقرار رہے اور لوگوں کی زندگیوں میں اچھی صحت، خوشی، دولت اور خوشحالی آئے۔ ان کا پیغام تہوار کی روایتی روح اور خاندانوں کی بھلائی کی خواہش پر مرکوز رہا۔
کانگریس لیڈر کپل سبل نے بھی لوگوں کو دھن تیرس کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار ہر گھر میں خوشحالی، بہتر صحت اور خوشیاں لے کر آئے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ معاشرے میں امید، امن اور ہمدردی کی روشنی پھیلے، تاکہ ایک بہتر اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے مستقبل کی تعمیر ہو سکے۔
اشوک گہلوت اور رندیپ سرجے والا نے بھی دی مبارکباد
راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے بھی دھن تیرس پر ملک کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لوگوں کی اچھی صحت، خوشی اور خوشحالی کی پرارتھناکی۔
وہیں کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا نے کہا کہ دھن تیرس کا یہ مقدس تہوار سبھی کی زندگیوں میں دولت، اناج، صحت اور خوشحالی لے کر آئے۔ انہوں نے ماں لکشمی سے پرارتھنا کی کہ ہر شخص اور خاندان کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی برقرار رہے۔
اروند کیجریوال نے بھگوان دھنونتری سے کی پرارتھنا
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بھی دھن تیرس کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے بھگوان دھنونتری سے پراتھنا کی کہ سبھی کی زندگیوں میں خوشیاں آئیں، لوگ خوب ترقی کریں اور ہر خاندان صحت مند اور خوشحال رہے۔ ان کے پیغام میں اچھی صحت اور خاندان کی خوشیوں کو خاص اہمیت دی گئی۔
پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے ملک اور بیرون ملک رہنے والے تمام پنجابیوں کو دھن تیرس کی مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار ہر خاندان کے لیے خوشیاں، ترقی، خوشحالی اور برکتیں لے کر آئے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے مل جل کر ہر گھر میں خوشیاں لانے اور پنجاب کو دوبارہ ’وائبرینٹ پنجاب‘ بنانے کی اپیل کی۔
سکھویندر سنگھ سکھو اور بکرم سنگھ مجیٹھیا نے بھی کیا نیک خواہشات کا اظہار
ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے بھی ریاست کے باشندوں کو دھن تیرس کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ماں لکشمی اور بھگوان دھنونتری سے دعا کی کہ تمام خاندانوں پر ان کا آشیرواد برقرار رہے اور ہر شخص کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور سکون آئے۔
وہیں شرومنی اکالی دل کے جنرل سکریٹری بکرم سنگھ مجیٹھیا نے اپنے پیغام میں لوگوں کے لیے مادی اور روحانی، دونوں طرح کی خوشحالی کی پرارتھنا کی۔ اس طرح مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے دھن تیرس کے موقع پر اپنے پیغامات کے ذریعے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشحال اور صحت مند زندگی کی تمنا ظاہر کی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

