Bharat Express DD Free Dish

A tragic road accident in Jharkhand: جھارکھنڈ میں دردناک سڑک حادثہ ، بے قابو ٹرک نے کئی لوگوں کو روند ا، 7 افراد ہلاک

پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو علاج کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔کھونٹی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ رشبھ گرگ نے بتایا کہ تیز رفتار ٹرک نے کئی لوگوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد کی جان چلی گئی، جبکہ ایک شخص زخمی ہے۔ پولیس حادثے سے متعلق مزید معلومات جمع کر رہی ہے۔

نئی دہلی : جھارکھنڈ کے کھونٹی ضلع میں جمعرات کی رات ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں تیز رفتار 18 پہیوں والے ٹرک نے کئی لوگوں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں 3 بچوں اور 3 خواتین سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی، جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹرک کی رفتار کافی زیادہ تھی اور وہ بے قابو ہو کر لوگوں پر چڑھ گیا۔

کرّا-تورپا مرکزی سڑک پر پیش آیا حادثہ

یہ حادثہ جمعرات کی رات کرّا-تورپا مرکزی سڑک پر پیش آیا۔ یہ علاقہ کرّا تھانہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو علاج کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔کھونٹی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ رشبھ گرگ نے بتایا کہ تیز رفتار ٹرک نے کئی لوگوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد کی جان چلی گئی، جبکہ ایک شخص زخمی ہے۔ پولیس حادثے سے متعلق مزید معلومات جمع کر رہی ہے۔

6 افراد کی موقع پر ہی موت، ایک نے اسپتال میں توڑا دم

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ 6 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ایک دیگر زخمی شخص نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ اس طرح مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 ہو گئی۔مہلوکین میں 3 خواتین، 3 بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی شخص کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ٹرک کی تیز رفتار اور بے قابو ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

علاقے میں مچی افراتفری

 حادثے میں 7 افراد کی موت سے پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ 3 بچوں کی موت نے اس حادثے کو مزید دردناک بنا دیا ہے۔ پولیس حادثے سے جڑے تمام پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے۔ فی الحال پولیس سپرنٹنڈنٹ نے حادثے میں 7 افراد کی موت اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read