Bank Holiday: آج ہفتہ کو بینک کھلے ہیں یا بند؟ دیوالی سمیت آنے والے دنوں میں بینکوں کی چھٹیوں کی فہرست
آج بینکنگ کا کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ ایسے میں عام طور پر صارفین کے لیے بینکوں کے کام کا وقت صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک رہے گا۔ تاہم، آن لائن بینکنگ، یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) اور موبائل بینکنگ کی خدمات 24 گھنٹے دستیاب رہیں گی۔ایس بی آئی، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، پنجاب نیشنل بینک سمیت دیگر سرکاری اور نجی بینکوں کے یوزر انٹرنیٹ بینکنگ اور موبائل بینکنگ ایپس کے ذریعے روزمرہ کے لین دین کر سکتے ہیں۔
PM urges fellow citizens to adopt healthy habits: ’’دھن تیرس پر سونے کے ساتھ صحت میں بھی سرمایہ کاری کریں‘‘ وزیراعظم مودی کی ہم وطنوں سے صحت مند عادات اپنانے کی اپیل
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آیوروید صرف بیماریوں کے علاج پر ہی توجہ نہیں دیتا بلکہ صحت کو برقرار رکھنے اور بیماریوں سے بچاؤ کو بھی خاص اہمیت دیتا ہے۔ ان کے مطابق احتیاطی طبی نگہداشت فرد اور خاندان دونوں کی مجموعی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے انتہائی اہم ہے۔
Dhanteras 2026: وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے دھن تیرس کی دی مبارکباد
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی اس موقع پر ملک کے عوام کو نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ دھن تیرس کا تہوار دولت، صحت اور خوشحالی کی تمنا سے جڑا ہوا ہے۔ بھگوان دھنونتری کی کرپا سے ہر شخص کو اچھی صحت اور طویل عمر حاصل ہو، جب کہ ماں لکشمی کے آشیرواد سے ملک کے ہر گھر میں خوشی، امن اور خوشحالی برقرار رہے۔
Delhi Pollution Alert: دہلی میں آلودگی کا قہر، سانس لینا ہوا مشکل، تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد
فضائی آلودگی میں اضافے کا براہ راست اثر لوگوں کی صحت پر پڑ رہا ہے۔ شہریوں کو آنکھوں میں جلن، گلے میں خراش اور سانس لینے میں دشواری جیسی شکایات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صحت کے ماہرین نے خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ماہرین نے ایسے افراد کو صبح کے وقت غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے اور آلودہ فضا میں زیادہ دیر تک رہنے سے بچنے کی صلاح دی ہے۔
Dhanteras 2026: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سمیت کئی لیڈروں نے ملک کے عوام کو دھن تیرس کی مبارکباد دی
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دھن تیرس کے موقع پر تمام ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ ماں لکشمی کی کرپا ہر خاندان پر برقرار رہے اور لوگوں کی زندگیوں میں اچھی صحت، خوشی، دولت اور خوشحالی آئے۔ ان کا پیغام تہوار کی روایتی روح اور خاندانوں کی بھلائی کی خواہش پر مرکوز رہا۔
Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو دی دھن تیرس کی مبارکباد پیش کی
دھن تیرس، جسے دھن تریودشی بھی کہا جاتا ہے، کے موقع پر بھگوان دھنونتری کی پوجا کی خصوصی روایت ہے۔ اس دن ان کے شلوک کا پاٹھ کرکے اچھی صحت، طویل عمر اور بیماریوں سے پاک زندگی کی دعا کی جاتی ہے۔ آیوروید کے معالجین اور اس شعبے سے وابستہ افراد بھی آیوروید کی تعلیم شروع کرنے یا اس کے مطالعے کے دوران بھگوان دھنونتری کی وندنا کرتے ہیں۔ا
Gold Silver Price Today : دھن تیرس پر سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ، چاندی ہوئی اتنی سستی، جانیں آج کی تازہ ترین قیمت
آج دھن تیرس کا تہوار ہے اور اس دن لوگ خریداری کے لیے سناروں کی دکان پر جاتے ہیں۔ صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وہیں دوسری طرف چاندی کی قیمت میں طویل عرصے کے بعد کمی آئی ہے۔
PM Modi extends greetings on Dhanteras: دھن تیریس پر وزیر اعظم مودی، وزیرداخلہ امت شاہ سمیت کئی لیڈران نے پیش کی مبارکباد، دیسی خریداری کو فروغ دینے کی اپیل
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ‘ایکس’ پر لکھا، ’’قدیم ترین طبی نظام آیوروید کے بانی بھگوان دھنونتری کی جینتی پر صوبے کے عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ صحت کے دیوتا کی عنایت آپ سب پر بنی رہے، سب کی زندگی بہترین صحت، طویل عمر اور خوشحالی سے معمور ہو، یہی پرارتھنا ہے۔‘‘
A Confluence of Togetherness at Nizamuddin Dargah: بھائی چارے، مفاہمت اور ہم آہنگی کی مثال، دھنتیرس پر نظام الدین درگاہ پر اتحاد کا سنگم
اندریش کمار نے ذات پات، اچھوت اور دیگر تمام قسم کے امتیازات کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب اس میں تمام لوگوں کو یکساں حقوق اور مواقع ملیں۔





