Bharat Express DD Free Dish

پنجاب اسمبلی انتخابات میں راہل گاندھی اور ملیکارجن کھڑگے ہی ہوں گے کانگریس کا چہرہ، اختلافات کے درمیان کے سی وینوگوپال نے کیا یہ بڑا اعلان

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پنجاب کی موجودہ صورت حال سے متعلق عام آدمی پارٹی کی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں امن وقانون کی صورت حال خراب ہوگئی ہے اور منشیات کا کاروبار کرنے والے مافیا نے اپنے قدم جما لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کئی سماجی برائیوں کا سامنا کر رہا ہے، جنہیں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ کانگریس ریاست کوان مسائل سے نجات دلانے اور دوبارہ اقتدارمیں آنے کے مقصد سے انتخابی میدان میں اترے گی۔ پنجاب میں 4 نومبر سے کانگریس کا انتخابی مہم شروع ہوگی اور راہل گاندھی پنجاب میں بڑی ریلی کریں گے۔

پنجاب اسمبلی انتخابات سے متعلق کانگریس نے اپنی حکمت عملی واضح کردی ہے۔ پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات میں راہل گاندھی اورملیکارجن کھڑگے کوآگے رکھ کرمیدان میں اترے گی۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے پیرکوچنڈی گڑھ میں یہ اعلان کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کانگریس میں اب کوئی اختلاف نہیں ہے اورتمام لیڈرمتحد ہوکرانتخابات لڑیں گے۔ پارٹی 4 نومبرسے اپنی انتخابی مہم شروع کرے گی۔ اسی دن راہل گاندھی پنجاب پہنچ کرایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔

پنجاب کانگریس میں اختلافات ختم ہونے کا دعویٰ

کے سی وینوگوپال نے پیرکے روزچنڈی گڑھ میں پنجاب کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ تنظیمی امورپرچاراہم میٹنگیں کیں۔ اس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس کی، جس میں پنجاب کانگریس کے کئی سینئرلیڈربھی موجود تھے۔ پارٹی لیڈروں کے درمیان اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس ایک جمہوری پارٹی ہے، جہاں ہرشخص کواپنی بات رکھنے کا حق حاصل ہے۔ یہاں آمریت نہیں چلتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کانگریس کے لیڈروں کے درمیان اب کوئی اختلاف نہیں ہے۔ تمام لیڈرایک پلیٹ فارم پرہیں اورآئندہ اسمبلی انتخابات میں مل کرپارٹی کوکامیابی دلانے کے لیے کام کریں گے۔ وینوگوپال کے مطابق، کانگریس کا مقصد پنجاب میں دوبارہ حکومت بنانا اورریاست کوسماجی برائیوں سے نجات دلانا ہے۔

4 نومبر سے شروع ہوگی انتخابی مہم

کے سی وینوگوپال نے پنجاب کی موجودہ صورت حال سے متعلق عام آدمی پارٹی کی حکومت کونشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں امن وقانون کی صورت حال خراب ہوگئی ہے اورمنشیات کا کاروبارکرنے والے مافیا نے اپنے قدم جما لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کئی سماجی برائیوں کا سامنا کررہا ہے، جنہیں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ کانگریس ریاست کوان مسائل سے نجات دلانے اوردوبارہ اقتدارمیں آنے کے مقصد سے انتخابی میدان میں اترے گی۔ وینوگوپال نے اعتماد ظاہر کیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔ اس کے لیے پارٹی 4 نومبرسے انتخابی مہم شروع کرے گی اورراہل گاندھی اسی دن پنجاب پہنچ کر ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔

راجہ وڑنگ کوعہدے سے ہٹانے کی بات مسترد

پنجاب کانگریس کی قیادت میں تبدیلی کے حوالے سے جاری بحث پروینوگوپال نے وضاحت کی کہ پردیش کانگریس صدرامریندرسنگھ راجہ وڑنگ کو پارٹی سے الگ نہیں کیا گیا ہے، بلکہ ان کی جگہ تبدیلی کی گئی ہے۔ انہوں نے راجہ وڑنگ کو پارٹی کا ایک اہم چہرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب کانگریس کے بہترین پردیش صدورمیں سے ایک رہے ہیں۔ ان کے دورمیں پارٹی کی تنظیمی توسیع ہوئی اورکانگریس مضبوط ہوئی ہے۔ وینوگوپال نے یہ بھی واضح کیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس راہل گاندھی اورملیکارجن کھڑگے کے چہروں کوسامنے رکھ کرانتخاب لڑے گی۔ پنجاب کے لیڈروں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ آپسی اختلافات بھلا کرمتحد ہوکرکام کریں گے۔ تاہم، پارٹی نے ابھی تک وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے کسی لیڈرکے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔

برندرمیت سنگھ پہاڑا نے بھی اتحاد کا دعویٰ کیا

پنجاب کانگریس میں سابق وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی کے گروپ سے وابستہ سینئررکن اسمبلی برندرمیت سنگھ پہاڑا نے بھی پارٹی میں اتحاد ہونے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی وینوگوپال پارٹی کوکامیابی کا راستہ دکھا کرگئے ہیں اورکانگریس کو یقین ہے کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں پنجاب میں حکومت بنائے گی۔ پہاڑا کے مطابق، پارٹی کے اندرجوبھی اختلافات اورٹکراؤ تھے، وہ اب ختم ہوچکے ہیں اورتمام لیڈران متحد ہوکرانتخابی میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس عام طورپروزیراعلیٰ کے امیدوارکا اعلان کرکے انتخابات نہیں لڑتی۔ کیپٹن امریندرسنگھ اورچرن جیت سنگھ چنی کے معاملات کوچھوڑدیں توپارٹی پنجاب میں پہلے بھی وزیراعلیٰ کے چہرے کا اعلان کئے بغیرانتخابات لڑتی رہی ہے۔ اس باربھی کانگریس راہل گاندھی اورملیکارجن کھڑگے کوسامنے رکھ کرانتخابی مہم چلانے کی تیاری کررہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read