Bharat Express DD Free Dish

Mallikarjun Kharge Birthday: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی 84ویں سالگرہ پروزیراعظم مودی سمیت کئی لیڈروں نے دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ راجیہ سبھا میں قائدحزب اختلاف اور کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ انہوں نے پرارتھنا کی کہ بھگوان انہیں طویل عمر، بہترین صحت اور خوشگوار زندگی عطا فرمائے۔

نئی دہلی: کانگریس کے قومی صدر اور راجیہ سبھا میں قائدحزب اختلاف ملکارجن کھرگے آج اپنی 84ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیردفاع راج ناتھ سنگھ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے متعدد رلیڈروں نے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ راجیہ سبھا میں قائدحزب اختلاف اور کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ انہوں نے پرارتھنا کی کہ بھگوان انہیں طویل عمر، بہترین صحت اور خوشگوار زندگی عطا فرمائے۔لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی ایکس پر جاری اپنے پیغام میں ملکارجن کھرگے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بہترین صحت، خوشحالی اور کامیاب زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان انہیں ہمیشہ صحت مند اور خوش و خرم رکھے۔

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی کھرگے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عمر پائیں اور صحت مند زندگی گزاریں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی سیاسی خدمات کو سراہا۔کانگریس کی سینئر لیڈرشیلجا کماری نے بھی ملکارجن کھرگے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی طویل عوامی زندگی سماجی انصاف، آئینی اقدار اور عوامی خدمت کے لیے غیر متزلزل وابستگی کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھرگے کی قیادت میں انڈین نیشنل کانگریس ملک میں جمہوری اقدار کے تحفظ اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اٹھانے کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے پرارتھنا کی کہ کھرگے کو بہترین صحت، طویل عمر اور مسلسل توانائی نصیب ہو۔

اتر پردیش کانگریس نے بھی ایکس پر جاری اپنے پیغام میں ملکارجن کھرگے کو ایک باصلاحیت تنظیم ساز اور کروڑوں کارکنوں کے لیے تحریک کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے ان کی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ پارٹی نے کہا کہ سماجی انصاف، جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات تمام کارکنوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔اس کے علاوہ سماجوادی پارٹی نے بھی کانگریس صدر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ پارٹی نے اپنے پیغام میں پرارتھناکی کہ ملکارجن کھرگے طویل عمر پائیں، ہمیشہ صحت مند رہیں اور خوش و خرم زندگی گزاریں۔ملکارجن کھرگے ملک کی سیاست کی ایک اہم شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ وہ کئی دہائیوں سے پارلیمانی سیاست میں سرگرم ہیں اور مختلف آئینی و سیاسی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات نے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر جمہوری روایات اور باہمی احترام کی ایک مثال بھی پیش کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read