عظیم اداکاردھرمیندراب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ ان کا نومبر2025 میں انتقال ہوگیا۔ دھرمیندرکوپدم بھوشن اعزازبھی ملا۔ ہیما مالنی نے یہ اعزازقبول کیا تھا۔ اس دوران ہیما مالنی جذباتی بھی ہوگئی تھیں۔ اب ہیما مالنی نے دھرمیندر کی آخری خواہش سے متعلق بات کی اورسنی-بابی کے بارے میں بھی بتایا۔
ہندی رش سے بات چیت میں ہیما مالنی نے دھرمیندرکی آخری خواہش بتائی۔ ہیما مالنی نے کہا، ’’دھرمیندرجی ہمیشہ کہتے تھے کہ جتنا ہوسکے، بچوں کے ساتھ رہئے۔ فیملی کے ساتھ رہئے، وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ فیملی کوہمیشہ ایک ایک ساتھ رہنا چاہئے۔ آج کے وقت میں یہ سب سے ضروری ہے۔ جواب کم ہورہا ہے۔ بچے الگ ہوجا رہے ہیں۔ دھرم جی کہتے تھے فیملی کے ساتھ رہئے۔ انہیں جوڑے رکھئے۔ کام ہوتا رہے گا، لیکن فیملی کو سب سے زیادہ اہمیت دینی چاہئے۔‘‘
سنی دیول-بابی دیول سے متعلق کہی یہ بڑی بات
اسی کے ساتھ انہوں نے سنی دیول اوربابی دیول سے متعلق بھی بات کی۔ انہوں نے کہا، ’’وہ بہت اچھے ہیں۔ سنی بہت سوئٹ ہیں۔ سنی اچھے ہیں۔ وہیں بابی دیول بہت اچھے ہیں۔ ہم سب ہمیشہ سے ساتھ ہیں۔ ہم لوگ پبلیسٹی نہیں کرتے ہیں، لیکن اندرسے ہم سب ساتھ ہیں اوراچھے ہیں۔ ہم سب ایک ہیں۔ ہم ایک ہیپی فیملی ہیں۔‘‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ دھرمیندراورہیما مالنی کی شادی 1980 میں ہوئی تھی۔ دھرمیندرکی یہ دوسری شادی تھی۔ ان کی پہلی شادی پرکاش کورکے ساتھ ہوئی تھی۔ دھرمیندرنے پہلی بیوی کوطلاق دیئے بغیرہیما مالنی سے شادی کی تھی۔ ہیما مالنی اوردھرمیندرکے دوبیٹیاں ایشا اوراہانا دیول ہیں۔ وہیں پہلی شادی سے دھرمیندرکو4 بچے ہیں، سنی دیول، بابی دیول، اجیتا دیول اوروجیتا دیول ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سبھی لوگ بہت خوش ہیں۔ کہیں کسی طرح کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



